aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tavaaf"
رکے تو گردشیں اس کا طواف کرتی ہیںچلے تو اس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ہیں
خوش آمدید وہ آیا ہماری چوکھٹ پربہار جس کے قدم کا طواف کرتی ہے
کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طوافخدا کا شکر سلامت رہا حرم کا غلاف
خلوص ہو تو کہیں بندگی کی قید نہیںصنم کدے میں طواف حرم بھی ممکن ہے
یہ گردش زمانہ ہمیں کیا مٹائے گیہم ہیں طواف کوچۂ جاناں کیے ہوئے
کسی کے واسطے جیتا ہے اب نہ مرتا ہےہر آدمی یہاں اپنا طواف کرتا ہے
نہ محتسب کی خوشامد نہ میکدے کا طوافخودی میں مست ہوں اپنی بہار میں گم ہوں
طواف کعبہ کو کیا جائیں حج نہیں واجبکلال خانہ کے کچھ دین دار ہم بھی ہیں
جنوں بھی زحمت خرد بھی لعنت ہے زخم دل کی دوا محبتحریم جاں میں طواف پیہم یہی ہے انداز عاشقانہ
طوفان کر رہا تھا مرے عزم کا طوافدنیا سمجھ رہی تھی کہ کشتی بھنور میں ہے
کرتا ہوں طواف اپنا تو ملتی ہے نئی راہقبلہ بھی ہے یہ ذات مرا قبلہ نما بھی
سنا ہے عرش الٰہی اسی کو کہتے ہیںطواف کعبۂ دل ہم نے صبح و شام کیا
کسی کے دید کا پیغام لے کے آ رہا ہوںطواف کے لیے احرام لے کے آ رہا ہوں
طواف کعبۂ دل کر نیاز و خاکساری سیںوضو درکار نئیں کچھ اس عبادت میں تیمم کر
چند تنکوں کی سلیقے سے اگر ترتیب ہوبجلیوں کو بھی طواف آشیاں کرنا پڑے
طواف ماہ کرنا اور خلا میں سانس لینا کیابھروسہ جب نہیں انسان کو انسان کے دل پر
تمام عمر بقید سفر رہا ہوں میںطواف پھر کسی کعبہ کا کر رہا ہوں میں
پوجنا بت کا ہے یہ کیا مضموناور طواف حرم کے کیا معنی
اور اب کھلا کہ وہ کعبہ نہیں ترا گھر تھاتمام عمر میں جس کا طواف کرتا رہا
ادب بادہ پرستی نہ گیا مستی میںصورت کعبہ طواف در مے خانہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books