aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tevar"
ہم نے دیکھا ہے زمانے کا بدلنا لیکنان کے بدلے ہوئے تیور نہیں دیکھے جاتے
اس قدر آپ کے بدلے ہوئے تیور ہیں کہ میںاپنی ہی چیز اٹھاتے ہوئے ڈر جاتا ہوں
اظہار مدعا کا ارادہ تھا آج کچھتیور تمہارے دیکھ کے خاموش ہو گیا
میرے تیور بجھ گئے میری نگاہیں جل گئیاب کوئی آئینہ رو آئینہ دار آیا تو کیا
بہار آئی ہے اور میری نگاہیں کانپ اٹھیں ہیںیہی تیور تھے موسم کے جب اجڑا تھا چمن اپنا
سر محفل میں کیوں خاموش رہ کرسبھی لوگوں کے تیور دیکھتا ہوں
پہلے غم فرقت کے یہ تیور تو نہیں تھےرگ رگ میں اترتی ہوئی تنہائی تو اب ہے
لہو تیور بدلتا ہے کہاں تکمرا بیٹا سیانا ہو تو دیکھوں
یوں ہی کسی کی کوئی بندگی نہیں کرتابتوں کے چہروں پہ تیور خدا کے رکھے تھے
یقین وعدۂ فردا ہمیں باور نہیں آتازباں سے لاکھ کہئے آپ کے تیور نہیں کہتے
عالم مستی میں میرے منہ سے کچھ نکلا جو راتبول اٹھا تیوری چڑھا کر وہ بت مے خوار چپ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books