aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tez"
جلانے والے جلاتے ہی ہیں چراغ آخریہ کیا کہا کہ ہوا تیز ہے زمانے کی
چھپ جائیں کہیں آ کہ بہت تیز ہے بارشیہ میرے ترے جسم تو مٹی کے بنے ہیں
دیکھ رفتار انقلاب فراقؔکتنی آہستہ اور کتنی تیز
انقلاب آئے گا رفتار سے مایوس نہ ہوبہت آہستہ نہیں ہے جو بہت تیز نہیں
مرے سورج آ! مرے جسم پہ اپنا سایہ کربڑی تیز ہوا ہے سردی آج غضب کی ہے
تیز ہے آج درد دل ساقیتلخیٔ مے کو تیز تر کر دے
تیز اتنا ہی اگر چلنا ہے تنہا جاؤ تمبات پوری بھی نہ ہوگی اور گھر آ جائے گا
نہ اتنی تیز چلے سرپھری ہوا سے کہوشجر پہ ایک ہی پتا دکھائی دیتا ہے
غربت کی تیز آگ پہ اکثر پکائی بھوکخوش حالیوں کے شہر میں کیا کچھ نہیں کیا
رقص مے تیز کرو ساز کی لے تیز کروسوئے مے خانہ سفیران حرم آتے ہیں
نشہ تھا زندگی کا شرابوں سے تیز ترہم گر پڑے تو موت اٹھا لے گئی ہمیں
تیز دھوپ میں آئی ایسی لہر سردی کیموم کا ہر اک پتلا بچ گیا پگھلنے سے
مرا خوش خرام بلا کا تیز خرام تھامری زندگی سے چلا گیا تو خبر ہوئی
تیز تھی اتنی کہ سارا شہر سونا کر گئیدیر تک بیٹھا رہا میں اس ہوا کے سامنے
گلاب ٹہنی سے ٹوٹا زمین پر نہ گراکرشمے تیز ہوا کے سمجھ سے باہر ہیں
اشہرؔ بہت سی پتیاں شاخوں سے چھن گئیںتفسیر کیا کریں کہ ہوا تیز اب بھی ہے
منیرؔ اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہےکہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ
تیز ہوا نے مجھ سے پوچھاریت پہ کیا لکھتے رہتے ہو
چلتا ہوں تھوڑی دور ہر اک تیزرو کے ساتھپہچانتا نہیں ہوں ابھی راہ بر کو میں
روشنی تیز کرو چاند ستارو اپنیمجھ کو منزل پہ پہنچنا ہے سحر ہونے تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books