aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "thahraa.e"
بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتاجو بیت گیا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتا
ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کابس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا
ناامیدی موت سے کہتی ہے اپنا کام کرآس کہتی ہے ٹھہر خط کا جواب آنے کو ہے
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیںسو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
سکون دل کے لیے عشق تو بہانہ تھاوگرنہ تھک کے کہیں تو ٹھہر ہی جانا تھا
میں تمام دن کا تھکا ہوا تو تمام شب کا جگا ہواذرا ٹھہر جا اسی موڑ پر تیرے ساتھ شام گزار لوں
دل کی بیتابی نہیں ٹھہرنے دیتی ہے مجھےدن کہیں رات کہیں صبح کہیں شام کہیں
کرو گے یاد تو ہر بات یاد آئے گیگزرتے وقت کی ہر موج ٹھہر جائے گی
وہ ایک عکس کہ پل بھر نظر میں ٹھہرا تھاتمام عمر کا اب سلسلہ ہے میرے لیے
خوشی کی آرزو کیا دل میں ٹھہرےترے غم نے بٹھا رکھے ہیں پہرے
خود پکارے گی جو منزل تو ٹھہر جاؤں گاورنہ خوددار مسافر ہوں گزر جاؤں گا
آئے ٹھہرے اور روانہ ہو گئےزندگی کیا ہے، سفر کی بات ہے
یہاں تک آتے آتے سوکھ جاتی ہے کئی ندیاںمجھے معلوم ہے پانی کہاں ٹھہرا ہوا ہوگا
عجیب رات تھی کل تم بھی آ کے لوٹ گئےجب آ گئے تھے تو پل بھر ٹھہر گئے ہوتے
کتنے دل تھے جو ہو گئے پتھرکتنے پتھر تھے جو صنم ٹھہرے
ہم بہت دور نکل آئے ہیں چلتے چلتےاب ٹھہر جائیں کہیں شام کے ڈھلتے ڈھلتے
نہ جانے لوگ ٹھہرتے ہیں وقت شام کہاںہمیں تو گھر میں بھی رکنے کا حوصلا نہ ہوا
ساحل سے سنا کرتے ہیں لہروں کی کہانییہ ٹھہرے ہوئے لوگ بغاوت نہیں کرتے
نہ جانے کون سا آسیب دل میں بستا ہےکہ جو بھی ٹھہرا وہ آخر مکان چھوڑ گیا
انیسؔ دم کا بھروسا نہیں ٹھہر جاؤچراغ لے کے کہاں سامنے ہوا کے چلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books