aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "thakan"
دن بھر کی مشقت سے بدن چور ہے لیکنماں نے مجھے دیکھا تو تھکن بھول گئی ہے
تھکن سے چور ہے سارا وجود اب میرامیں بوجھ اتنے غموں کا تو ڈھو نہیں سکتا
لگتا ہے کئی راتوں کا جاگا تھا مصورتصویر کی آنکھوں سے تھکن جھانک رہی ہے
فلسفے سارے کتابوں میں الجھ کر رہ گئےدرس گاہوں میں نصابوں کی تھکن باقی رہی
تھکن بہت تھی مگر سایۂ شجر میں جمالؔمیں بیٹھتا تو مرا ہم سفر چلا جاتا
میں اک شجر کی طرح رہگزر میں ٹھہرا ہوںتھکن اتار کے تو کس طرف روانہ ہوا
بہ وقت شام سمندر میں گر گیا سورجتمام دن کی تھکن سے نڈھال ایسا تھا
منزل کا پتا ہے نہ کسی راہ گزر کابس ایک تھکن ہے کہ جو حاصل ہے سفر کا
زمیں کی گود میں اتنا سکون تھا انجمؔکہ جو گیا وہ سفر کی تھکان بھول گیا
الجھتے رہنے میں کچھ بھی نہیں تھکن کے سوابہت حقیر ہیں ہم تم بڑی ہے یہ دنیا
کسی بدن کی سیاحت نڈھال کرتی ہےکسی کے ہاتھ کا تکیہ تھکان کھینچتا ہے
آج تک یاد ہے وہ شام جدائی کا سماںتیری آواز کی لرزش ترے لہجے کی تھکن
پھر یوں ہوا تھکن کا نشہ اور بڑھ گیاآنکھوں میں ڈوبتا ہوا جادہ لگا ہمیں
لوٹ بھی آیا تو صدیوں کی تھکن لائے گاصبح کا بھولا ہوا شام کو گھر آنے تک
دفتر کی تھکن اوڑھ کے تم جس سے ملے ہواس شخص کے تازہ لب و رخسار تو دیکھو
وسوسے دل میں نہ رکھ خوف رسن لے کے نہ چلعزم منزل ہے تو ہمراہ تھکن لے کے نہ چل
محسوس کر لیا تھا بھنور کی تھکان کویونہی تو خود کو رقص پہ مائل نہیں کیا
نیند کے واسطے ویسے بھی ضروری ہے تھکنپیاس بھڑکائیں کسی سائے کا پیچھا کر آئیں
احساس تھکن کا مجھے پل بھر نہیں ہوتارستے میں اگر میل کا پتھر نہیں ہوتا
کون ہے تجھ سا جو بانٹے مری دن بھر کی تھکنمضمحل رات ہے بستر کا بدن دکھتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books