aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "thake"
کل تھکے ہارے پرندوں نے نصیحت کی مجھےشام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو
تھکے ہارے پرندے جب بسیرے کے لیے لوٹیںسلیقہ مند شاخوں کا لچک جانا ضروری ہے
تھکے لوگوں کو مجبوری میں چلتے دیکھ لیتا ہوںمیں بس کی کھڑکیوں سے یہ تماشے دیکھ لیتا ہوں
اڑانوں نے کیا تھا اس قدر مایوس ان کوتھکے ہارے پرندے جال میں خود پھنس رہے تھے
اٹھ اٹھ کے بیٹھ بیٹھ چکی گرد راہ کییارو وہ قافلے تھکے ہارے کہاں گئے
میں تشنہ تھا مجھے سر چشمۂ سراب دیاتھکے بدن کو مرے پتھروں میں داب دیا
تھکے ہوئے سے بدن کو لٹا کے بستر پرہم اپنے آپ سے لڑتے ہیں نیند آنے تک
شب فراق کا چھایا ہوا ہے رعب ایسابلا بلا کے تھکے ہم قضا نہیں آئی
کہانی کو سمیٹو جلد فہمیؔتھکے ہیں لوگ سونا چاہتے ہیں
جب تھکے ہاتھوں سے پتوار بھی گر جاتے ہیںعین گرداب میں ہوتا ہے کنارہ پیدا
اک پل کا توقف بھی گراں بار ہے تجھ پراور ہم کہ تھکے ہارے مسافت سے گریزاں
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
اے شخص میں تیری جستجو سےبے زار نہیں ہوں تھک گیا ہوں
تھکنا بھی لازمی تھا کچھ کام کرتے کرتےکچھ اور تھک گیا ہوں آرام کرتے کرتے
دشمنی کا سفر اک قدم دو قدمتم بھی تھک جاؤ گے ہم بھی تھک جائیں گے
عجب چراغ ہوں دن رات جلتا رہتا ہوںمیں تھک گیا ہوں ہوا سے کہو بجھائے مجھے
تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کواب تجھے میں یاد آنا چاہتا ہوں
مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑمیرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے
ذرا سا ساتھ دو غم کے سفر میںذرا سا مسکرا دو تھک گیا ہوں
تمہیں بھی نیند سی آنے لگی ہے تھک گئے ہم بھیچلو ہم آج یہ قصہ ادھورا چھوڑ دیتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books