aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "thaur"
رکھا ہے ٹھور مجھ کو کہروے کے ناچ نےکولھا کہیں کو جاوے ہے اس کا، کمر کہیں
کام کی بات میں نے کی ہی نہیںیہ مرا طور زندگی ہی نہیں
بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھاہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا
میرے ہونے میں کسی طور سے شامل ہو جاؤتم مسیحا نہیں ہوتے ہو تو قاتل ہو جاؤ
تو ہے ہرجائی تو اپنا بھی یہی طور سہیتو نہیں اور سہی اور نہیں اور سہی
نارسائی نے عجب طور سکھائے ہیں عطاؔیعنی بھولے بھی نہیں تم کو پکارا بھی نہیں
عشق ہے طرز و طور عشق کے تئیںکہیں بندہ کہیں خدا ہے عشق
بے بلائے ہوئے جانا مجھے منظور نہیںان کا وہ طور نہیں میرا یہ دستور نہیں
اس شان سے لوٹے ہیں گنوا کر دل و جاں ہماس طور تو ہارے ہوئے لشکر نہیں آتے
ہم طور عشق سے تو واقف نہیں ہیں لیکنسینے میں جیسے کوئی دل کو ملا کرے ہے
مر گیا خاص طور پر میں بھیجس طرح عام لوگ مرتے ہیں
طور مجنوں کی نگاہوں کے بتاتے ہیں ہمیںاسی لیلیٰ میں ہے اک دوسری لیلیٰ دیکھو
تڑپیں گے تری یاد میں گھبرائیں گے تنہااے دوست کسی طور نہ جی پائیں گے تنہا
عین ممکن ہے اسے مجھ سے محبت ہی نہ ہودل بہر طور اسے اپنا بنانا چاہے
رسم دنیا تو کسی طور نبھاتے جاؤدل نہیں ملتے بھی تو ہاتھ ملاتے جاؤ
اس کو بھی کسی طرح بھروسا نہیں تھامیں نے بھی کسی طور صفائی نہیں دی
گرمی نے کچھ آگ اور بھی سینہ میں لگائیہر طور غرض آپ سے ملنا ہی کم اچھا
سب دکھاتے ہیں ترا عکس مری آنکھوں میںہم زمانے کو اسی طور سے محبوب ہوئے
عمر اپنی تو اسی طور سے گزری ہے حبیبؔرہا طوفاں ہی نگاہوں میں کنارہ نہ رہا
تو نے بھی سارے زخم کسی طور سہ لیےمیں بھی بچھڑ کے جی ہی لیا مر نہیں گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books