aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "thiik"
ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوںآخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی
اب یہ بھی نہیں ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیںکچھ درد کلیجے سے لگانے کے لیے ہیں
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میںخدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے
یہی وہ دن تھے جب اک دوسرے کو پایا تھاہماری سالگرہ ٹھیک اب کے ماہ میں ہے
ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیںشکریہ مشورت کا چلتے ہیں
دل کو سنبھالے ہنستا بولتا رہتا ہوں لیکنسچ پوچھو تو زیبؔ طبیعت ٹھیک نہیں ہوتی
ٹھیک ہے جاؤ تعلق نہ رکھیں گے ہم بھیتم بھی وعدہ کرو اب یاد نہیں آؤ گے
تعلقات میں گہرائیاں تو اچھی ہیںکسی سے اتنی مگر قربتیں بھی ٹھیک نہیں
جو بھی ہے دل میں آپ کے کھل کر بتائیے ہمیںکہتے ہیں آپ ٹھیک ہیں رہتے ہیں بے قرار سے
تم مرے کمرے کے اندر جھانکنے آئے ہو کیوںسو رہا ہوں چین سے ہوں ٹھیک ہے سب ٹھیک ہے
وہ ایک شخص جو دکھنے میں ٹھیک ٹھاک سا تھابچھڑ رہا تھا تو لگنے لگا حسین بہت
توبہ کا تکلف کون کرے حالات کی نیت ٹھیک نہیںرحمت کا ارادہ بگڑا ہے برسات کی نیت ٹھیک نہیں
کہا تھا تم سے کہ یہ راستہ بھی ٹھیک نہیںکبھی تو قافلے والوں کی بات رکھ لیتے
قتل کرنا تو اس کو ٹھیک نہیںعشق کی موت حادثے میں ہو
فکر تیری ٹھیک پر میری انا کا بھی تو سوچدور سے بس دیکھ لے زخموں کو میرے چھو نہیں
تجھ سے مرا معاملہ ہوتا بہ راہ راستیہ عشق درمیان نہ ہوتا تو ٹھیک تھا
ہو نہ پائے جب مکمل عشق کا قصہ تو پھرشہرتیں رہنے دو اب گمنامیاں ہی ٹھیک ہیں
کیا بتاؤں میں کہ تم نے کس کو سونپی ہے حیااس لئے سوچا مری خاموشیاں ہی ٹھیک ہیں
خود بخود چھوڑ گئے ہیں تو چلو ٹھیک ہوااتنے احباب کہاں ہم سے سنبھالے جاتے
اے خال رخ یار تجھے ٹھیک بناتاجا چھوڑ دیا حافظ قرآن سمجھ کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books