aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tho.d"
کوشش بھی کر امید بھی رکھ راستہ بھی چنپھر اس کے بعد تھوڑا مقدر تلاش کر
ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوںکہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ایسا نہ ہو جائے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہےڈاکا تو نہیں مارا چوری تو نہیں کی ہے
بت خانہ توڑ ڈالیے مسجد کو ڈھائیےدل کو نہ توڑیئے یہ خدا کا مقام ہے
دل ٹوٹنے سے تھوڑی سی تکلیف تو ہوئیلیکن تمام عمر کو آرام ہو گیا
مدت ہوئی اک شخص نے دل توڑ دیا تھااس واسطے اپنوں سے محبت نہیں کرتے
میں اب کسی کی بھی امید توڑ سکتا ہوںمجھے کسی پہ بھی اب کوئی اعتبار نہیں
تھوڑی سی عقل لائے تھے ہم بھی مگر عدمؔدنیا کے حادثات نے دیوانہ کر دیا
تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہےیہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو
کیا ہے جو ہو گیا ہوں میں تھوڑا بہت خرابتھوڑا بہت خراب تو ہونا بھی چاہئے
او دل توڑ کے جانے والے دل کی بات بتاتا جااب میں دل کو کیا سمجھاؤں مجھ کو بھی سمجھاتا جا
بات ساقی کی نہ ٹالی جائے گیکر کے توبہ توڑ ڈالی جائے گی
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتےورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے
روز دیوار میں چن دیتا ہوں میں اپنی اناروز وہ توڑ کے دیوار نکل آتی ہے
وہ ملے بھی تو اک جھجھک سی رہیکاش تھوڑی سی ہم پئے ہوتے
ہم تو سمجھے تھے کہ برسات میں برسے گی شرابآئی برسات تو برسات نے دل توڑ دیا
پلکوں کی حد کو توڑ کے دامن پہ آ گرااک اشک میرے صبر کی توہین کر گیا
یوں محبت سے نہ دے میری محبت کا جوابیہ سزا سخت ہے تھوڑی سی رعایت کر دے
لو آج ہم نے توڑ دیا رشتۂ امیدلو اب کبھی گلا نہ کریں گے کسی سے ہم
اس ڈوبتے سورج سے تو امید ہی کیا تھیہنس ہنس کے ستاروں نے بھی دل توڑ دیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books