aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tho.dii"
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہےڈاکا تو نہیں مارا چوری تو نہیں کی ہے
دل ٹوٹنے سے تھوڑی سی تکلیف تو ہوئیلیکن تمام عمر کو آرام ہو گیا
تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہےیہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو
تھوڑی سی عقل لائے تھے ہم بھی مگر عدمؔدنیا کے حادثات نے دیوانہ کر دیا
وہ ملے بھی تو اک جھجھک سی رہیکاش تھوڑی سی ہم پئے ہوتے
یوں محبت سے نہ دے میری محبت کا جوابیہ سزا سخت ہے تھوڑی سی رعایت کر دے
زندگی کیا جو بسر ہو چین سےدل میں تھوڑی سی تمنا چاہیئے
ان کی فرمائش نئی دن رات ہےاور تھوڑی سی مری اوقات ہے
ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں کےابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو
لکیریں کھینچتے رہنے سے بن گئی تصویرکوئی بھی کام ہو، بے کار تھوڑی ہوتا ہے
چند یادوں کے دیے تھوڑی تمنا کچھ خوابزندگی تجھ سے زیادہ نہیں مانگا ہم نے
اک اور تیر چلا اپنا عہد پورا کرابھی پرندے میں تھوڑی سی جان باقی ہے
ہمیشہ ہاتھوں میں ہوتے ہیں پھول ان کے لئےکسی کو بھیج کے منگوانے تھوڑی ہوتے ہیں
اس اندھیرے میں چراغ خواب کی خواہش نہیںیہ بھی کیا کم ہے کہ تھوڑی دیر سو جاتا ہوں میں
دنیا نہ جیت پاؤ تو ہارو نہ آپ کوتھوڑی بہت تو ذہن میں ناراضگی رہے
کسی غریب کو زخمی کریں کہ قتل کریںنگاہ ناز پہ جرمانے تھوڑی ہوتے ہیں
رات گزرتے شاید تھوڑا وقت لگےدھوپ انڈیلو تھوڑی سی پیمانے میں
مجھ میں تھوڑی سی جگہ بھی نہیں نفرت کے لیےمیں تو ہر وقت محبت سے بھرا رہتا ہوں
کیوں نہ فردوس میں دوزخ کو ملا لیں یا ربسیر کے واسطے تھوڑی سی جگہ اور سہی
بوسہ تو اس لب شیریں سے کہاں ملتا ہےگالیاں بھی ملیں ہم کو تو ملیں تھوڑی سی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books