aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "thuuk"
یوں خاک میں ملا کے نہ ارمان جائیےغصے کو تھوک دیجئے اور مان جائیے
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
اے شخص میں تیری جستجو سےبے زار نہیں ہوں تھک گیا ہوں
ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوںآخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی
تھکنا بھی لازمی تھا کچھ کام کرتے کرتےکچھ اور تھک گیا ہوں آرام کرتے کرتے
دشمنی کا سفر اک قدم دو قدمتم بھی تھک جاؤ گے ہم بھی تھک جائیں گے
اب یہ بھی نہیں ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیںکچھ درد کلیجے سے لگانے کے لیے ہیں
عجب چراغ ہوں دن رات جلتا رہتا ہوںمیں تھک گیا ہوں ہوا سے کہو بجھائے مجھے
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میںخدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے
تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کواب تجھے میں یاد آنا چاہتا ہوں
یہی وہ دن تھے جب اک دوسرے کو پایا تھاہماری سالگرہ ٹھیک اب کے ماہ میں ہے
سرہانے میرؔ کے کوئی نہ بولوابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے
ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیںشکریہ مشورت کا چلتے ہیں
ذرا سا ساتھ دو غم کے سفر میںذرا سا مسکرا دو تھک گیا ہوں
دل کو سنبھالے ہنستا بولتا رہتا ہوں لیکنسچ پوچھو تو زیبؔ طبیعت ٹھیک نہیں ہوتی
تمہیں بھی نیند سی آنے لگی ہے تھک گئے ہم بھیچلو ہم آج یہ قصہ ادھورا چھوڑ دیتے ہیں
سکون دل کے لیے عشق تو بہانہ تھاوگرنہ تھک کے کہیں تو ٹھہر ہی جانا تھا
تمہارا صرف ہواؤں پہ شک گیا ہوگاچراغ خود بھی تو جل جل کے تھک گیا ہوگا
ریت پر تھک کے گرا ہوں تو ہوا پوچھتی ہےآپ اس دشت میں کیوں آئے تھے وحشت کے بغیر
اپنے اندر ہنستا ہوں میں اور بہت شرماتا ہوںخون بھی تھوکا سچ مچ تھوکا اور یہ سب چالاکی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books