aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tinke"
ہمیشہ تنکے ہی چنتے گزر گئی اپنیمگر چمن میں کہیں آشیاں بنا نہ سکے
ہاتھ پیر آپ ہی میں مار رہا ہوں فی الحالڈوبتے کو ابھی تنکے کا سہارا کم ہے
کیا بتاؤں کس قدر زنجیر پا ثابت ہوئےچند تنکے جن کو اپنا آشیاں سمجھا تھا میں
دور ساحل سے کوئی شوخ اشارا بھی نہیںڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا بھی نہیں
آئے جو چند تنکے قفس میں صبا کے ساتھمیں نے انہیں کو اپنا نشیمن سمجھ لیا
اک چھوٹا سا تھا میرا آشیاںآج تنکے سے الگ تنکا ہوا
جمع ہم کرتے گئے چن چن کے تنکے باغ میںاور نہ جانے کس کا کس کا آشیاں بنتا گیا
مرے آشیانے کے تھے چار تنکےچمن لٹ گیا آندھیاں آتے آتے
نا خدا چھوڑ گئے بیچ بھنور میں تو ظفرؔایک تنکے کے سہارے نے کہا بسم اللہ
منزل نہ دے چراغ نہ دے حوصلہ تو دےتنکے کا ہی سہی تو مگر آسرا تو دے
فیض ایام بہار اہل قفس کیا جانیںچند تنکے تھے نشیمن کے جو ہم تک پہنچے
میں تنکے چنتا پھرتا ہوں صیاد تیلیاںتیار ہو رہا ہے قفس آشیاں کے ساتھ
خبر اتنی تو ہے جھونکے ترے باد خزاں پہنچےخدا معلوم تنکے آشیانے کے کہاں پہنچے
اس لب بام سے اے صرصر فرقت تو بتامثل تنکے کے مرا یہ تن لاغر پھینکا
الٰہی کیا علاقہ ہے وہ جب لیتا ہے انگڑائیمرے سینے میں سب زخموں کے ٹانکے ٹوٹ جاتے ہیں
جس نے کچھ احساں کیا اک بوجھ سر پر رکھ دیاسر سے تنکا کیا اتارا سر پہ چھپر رکھ دیا
بھٹکتی ہے ہوس دن رات سونے کی دکانوں میںغریبی کان چھدواتی ہے تنکا ڈال دیتی ہے
سبھی زخموں کے ٹانکے کھل گئے ہیںہمیں ہنسنا بہت مہنگا پڑا ہے
بھٹکتی ہے ہوس دن رات سونے کی دکانوں پرغریبی کان چھدواتی ہے تنکا ڈال لیتی ہے
کاغذ کی ناؤ ہوں جسے تنکا ڈبو سکےیوں بھی نہیں کہ آپ سے یہ بھی نہ ہو سکے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books