aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "turshii"
ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتادل اس سے ملا جس سے مقدر نہیں ملتا
چھوٹی سی بات پہ خوش ہونا مجھے آتا تھاپر بڑی بات پہ چپ رہنا تمہی سے سیکھا
مانگ لوں تجھ سے تجھی کو کہ سبھی کچھ مل جائےسو سوالوں سے یہی ایک سوال اچھا ہے
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہتبچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
شہر میں کس سے سخن رکھیے کدھر کو چلیےاتنی تنہائی تو گھر میں بھی ہے گھر کو چلیے
کچھ روز نصیر آؤ چلو گھر میں رہا جائےلوگوں کو یہ شکوہ ہے کہ گھر پر نہیں ملتا
تم سے حاصل ہوا اک گہرے سمندر کا سکوتاور ہر موج سے لڑنا بھی تمہی سے سیکھا
اس کڑی دھوپ میں سایہ کر کےتو کہاں ہے مجھے تنہا کر کے
وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھیکہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
تجھی پر کچھ اے بت نہیں منحصرجسے ہم نے پوجا خدا کر دیا
ہے مشق سخن جاری چکی کی مشقت بھیاک طرفہ تماشا ہے حسرتؔ کی طبیعت بھی
بہلا نہ دل نہ تیرگیٔ شام غم گئییہ جانتا تو آگ لگاتا نہ گھر کو میں
شہر کی گلیوں میں گہری تیرگی گریاں رہیرات بادل اس طرح آئے کہ میں تو ڈر گیا
دو ہی دن میں یہ صنم ہوش ربا ہوتے ہیںکل کے ترشے ہوئے بت آج خدا ہوتے ہیں
تو درد بھی دعا بھی تو زخم بھی دوا بھیشکوے بھی ہیں تجھی سے اور پیار بھی تجھی سے
آج کی رات اجالے مرے ہمسایہ ہیںآج کی رات جو سو لوں تو نیا ہو جاؤں
وہ وقت آئے گا جب خود تمہی یہ سوچو گیملا نہ ہوتا اگر تجھ سے میں تو بہتر تھا
تجھ سے مانگوں میں تجھی کو کہ سبھی کچھ مل جائےسو سوالوں سے یہی ایک سوال اچھا ہے
یہ راہ تمنا ہے یہاں دیکھ کے چلنااس راہ میں سر ملتے ہیں پتھر نہیں ملتا
میں اک شجر کی طرح رہگزر میں ٹھہرا ہوںتھکن اتار کے تو کس طرف روانہ ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books