aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tuul-e-amal"
کوتاہ عمر ہو گئی اور یہ نہ کم ہوئیاے جان آ کے طول شب انتظار دیکھ
میرے طول شب جدائی کوتیری زلف دراز کیا جانے
دیکھ کر طول شب ہجر دعا کرتا ہوںوصل کے روز سے بھی عمر مری کم ہو جائے
بڑھتا جاتا ہے طول گیسوئے یارگھٹتی جاتی ہے زندگی دل کی
طول شب فراق کا قصہ نہ پوچھئےمحشر تلک کہوں میں اگر مختصر کہوں
دعویٰ بہت بڑا ہے ریاضی میں آپ کوطول شب فراق کو تو ناپ دیجئے
یہ سال طول مسافت سے چور چور گیایہ ایک سال تو گزرا ہے اک صدی کی طرح
یہاں کوتاہی ذوق عمل ہے خود گرفتاریجہاں بازو سمٹتے ہیں وہیں صیاد ہوتا ہے
مستعد ہوں ترے زلفوں کی سیاہی لے کرصفحۂ نامۂ اعمال کوں کالا کرنے
دل کی لہروں کا طول و عرض نہ پوچھکبھو دریا کبھو سفینہ ہے
جرم اتنے کر چلا ہوں حشر تک لکھیں گے روزکاتب اعمال پائیں گے نہ فرصت کام سے
اپنا تو طول عمر سے گھبرا گیا ہے جیگھر پہنچیں ہم تمام بھی ہو یہ سفر کہیں
حسن کے ناز اٹھانے کے سواہم سے اور حسن عمل کیا ہوگا
طول غم حیات سے گھبرا نہ اے جگرؔایسی بھی کوئی شام ہے جس کی سحر نہ ہو
تھے یہاں سارے عمل رد عمل کے محتاجزندگی بھی ہمیں درکار تھی مرنے کے لیے
ہر قدم پر ہے احتساب عملاک قیامت پہ انحصار نہیں
روز حساب جب مرا پیش ہو دفتر عملآپ بھی شرمسار ہو مجھ کو بھی شرمسار کر
ہے خیال حسن میں حسن عمل کا سا خیالخلد کا اک در ہے میری گور کے اندر کھلا
اے فلک کچھ تو اثر حسن عمل میں ہوتاشیشہ اک روز تو واعظ کے بغل میں ہوتا
باتوں سے سوا ہوتی ہے کچھ وحشت دل اوراحباب پریشاں ہیں مرے طرز عمل سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books