aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uThiye"
شاعری کار جنوں ہے آپ کے بس کی نہیںوقت پر بستر سے اٹھئے وقت پر سو جائیے
حضرت داغؔ ہے یہ کوچۂ قاتل اٹھئےجس جگہ بیٹھتے ہیں آپ تو جم جاتے ہیں
اے بندہ پرور اتنا لازم ہے کیا تکلفاٹھئے غریب خانے چلئے بلا تکلف
اس بت کا کوچہ مسجد جامع نہیں ہے شیخاٹھئے اور اپنا یاں سے مصلیٰ اٹھائیے
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سےاس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
دعا کو ہات اٹھاتے ہوئے لرزتا ہوںکبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں کے ہوتے ہوئے
مری خواہش ہے کہ آنگن میں نہ دیوار اٹھےمرے بھائی مرے حصے کی زمیں تو رکھ لے
آنکھیں جو اٹھائے تو محبت کا گماں ہونظروں کو جھکائے تو شکایت سی لگے ہے
آنکھیں کھلیں تو جاگ اٹھیں حسرتیں تماماس کو بھی کھو دیا جسے پایا تھا خواب میں
جب تجھے یاد کر لیا صبح مہک مہک اٹھیجب ترا غم جگا لیا رات مچل مچل گئی
قدم مے خانہ میں رکھنا بھی کار پختہ کاراں ہےجو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے
شام آئے اور گھر کے لیے دل مچل اٹھےشام آئے اور دل کے لیے کوئی گھر نہ ہو
اب سوچتے ہیں لائیں گے تجھ سا کہاں سے ہماٹھنے کو اٹھ تو آئے ترے آستاں سے ہم
ہزار طرح کے صدمے اٹھانے والے لوگنہ جانے کیا ہوا اک آن میں بکھر سے گئے
آج تو مل کے بھی جیسے نہ ملے ہوں تجھ سےچونک اٹھتے تھے کبھی تیری ملاقات سے ہم
دوستوں سے اس قدر صدمے اٹھائے جان پردل سے دشمن کی عداوت کا گلہ جاتا رہا
فصل بہار آئی پیو صوفیو شراببس ہو چکی نماز مصلیٰ اٹھائیے
اپنی ناکامیوں پہ آخر کارمسکرانا تو اختیار میں ہے
تمہارے شہر میں میت کو سب کاندھا نہیں دیتےہمارے گاؤں میں چھپر بھی سب مل کر اٹھاتے ہیں
صبح ہوتے ہی نکل آتے ہیں بازار میں لوگگٹھریاں سر پہ اٹھائے ہوئے ایمانوں کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books