aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "udaasii"
ہمارے گھر کی دیواروں پہ ناصرؔاداسی بال کھولے سو رہی ہے
کوئی خودکشی کی طرف چل دیااداسی کی محنت ٹھکانے لگی
بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گیلوگ بے وجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے
اداسی شام تنہائی کسک یادوں کی بے چینیمجھے سب سونپ کر سورج اتر جاتا ہے پانی میں
میرے کمرے میں اداسی ہے قیامت کی مگرایک تصویر پرانی سی ہنسا کرتی ہے
گلیوں کی اداسی پوچھتی ہے گھر کا سناٹا کہتا ہےاس شہر کا ہر رہنے والا کیوں دوسرے شہر میں رہتا ہے
میں جنگلوں کی طرف چل پڑا ہوں چھوڑ کے گھریہ کیا کہ گھر کی اداسی بھی ساتھ ہو گئی ہے
خدا کو مان کہ تجھ لب کے چومنے کے سواکوئی علاج نہیں آج کی اداسی کا
اداسی کر رہی ہے رقص ہجرتہمیشہ کے لیے وہ جا رہا ہے
دکھ اداسی ملال غم کے سوااور بھی ہے کوئی مکان میں کیا
شجر نے پوچھا کہ تجھ میں یہ کس کی خوشبو ہےہوائے شام الم نے کہا اداسی کی
یہ اداسی کا سبب پوچھنے والے اجملؔکیا کریں گے جو اداسی کا سبب بتلایا
مجھ میں ہیں گہری اداسی کے جراثیم اس قدرمیں تجھے بھی اس مرض میں مبتلا کر جاؤں گا
عشق اداسی کے پیغام تو لاتا رہتا ہے دن راتلیکن ہم کو خوش رہنے کی عادت بہت زیادہ ہے
مرے وجود کے اندر ہے اک قدیم مکانجہاں سے میں یہ اداسی ادھار لیتی ہوں
یہ اداسی یہ پھیلتے سائےہم تجھے یاد کر کے پچھتائے
بہت دنوں سے ہے دل اپنا خالی خالی ساخوشی نہیں تو اداسی سے بھر گئے ہوتے
کسی کی یاد منانے میں عید گزرے گیسو شہر دل میں بہت دور تک اداسی ہے
میں جب بھی اس کی اداسی سے اوب جاؤں گیتو یوں ہنسے گا کہ مجھ کو اداس کر دے گا
ہم کس کو دکھاتے شب فرقت کی اداسیسب خواب میں تھے رات کو بیدار ہمیں تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books