aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ugaate"
دعا کو ہات اٹھاتے ہوئے لرزتا ہوںکبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں کے ہوتے ہوئے
آغاز محبت کا انجام بس اتنا ہےجب دل میں تمنا تھی اب دل ہی تمنا ہے
قدم مے خانہ میں رکھنا بھی کار پختہ کاراں ہےجو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے
آگہی کرب وفا صبر تمنا احساسمیرے ہی سینے میں اترے ہیں یہ خنجر سارے
آغاز محبت سے انجام محبت تکگزرا ہے جو کچھ ہم پر تم نے بھی سنا ہوگا
جب عشق سکھاتا ہے آداب خودآگاہیکھلتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی
تمہارے شہر میں میت کو سب کاندھا نہیں دیتےہمارے گاؤں میں چھپر بھی سب مل کر اٹھاتے ہیں
اپنی ہستی ہی سے ہو جو کچھ ہوآگہی گر نہیں غفلت ہی سہی
جسے منزل سمجھ کر رک گئے ہموہیں سے اپنا آغاز سفر تھا
ترا وصل ہے مجھے بے خودی ترا ہجر ہے مجھے آگہیترا وصل مجھ کو فراق ہے ترا ہجر مجھ کو وصال ہے
اس قدر آپ کے بدلے ہوئے تیور ہیں کہ میںاپنی ہی چیز اٹھاتے ہوئے ڈر جاتا ہوں
سوداؔ جو بے خبر ہے وہی یاں کرے ہے عیشمشکل بہت ہے ان کو جو رکھتے ہیں آگہی
ہم جدا ہو گئے آغاز سفر سے پہلےجانے کس سمت ہمیں راہ وفا لے جاتی
عمر جو بے خودی میں گزری ہےبس وہی آگہی میں گزری ہے
ایک میں نے ہی اگائے نہیں خوابوں کے گلابتو بھی اس جرم میں شامل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
ٹوٹ سکتا ہے چھلک سکتا ہے چھن سکتا ہےاتنا سوچے تو کوئی جام اچھالے کیسے
آگہی سے ملی ہے تنہائیآ مری جان مجھ کو دھوکا دے
آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائےمدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
آفت جاں ہوئی اس روئے کتابی کی یادراس آیا نہ مجھے حافظ قرآں ہونا
اب تو ذرا سا گاؤں بھی بیٹی نہ دے اسےلگتا تھا ورنہ چین کا داماد آگرہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books