aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uj.De"
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتییہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میںکس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں
آبادی بھی دیکھی ہے ویرانے بھی دیکھے ہیںجو اجڑے اور پھر نہ بسے دل وہ نرالی بستی ہے
صحرا کو بہت ناز ہے ویرانی پہ اپنیواقف نہیں شاید مرے اجڑے ہوئے گھر سے
اب تک نہ خبر تھی مجھے اجڑے ہوئے گھر کیوہ آئے تو گھر بے سر و ساماں نظر آیا
تم سے بچھڑے دل کو اجڑے برسوں بیت گئےآنکھوں کا یہ حال ہے اب تک کل کی بات لگے
اجڑے ہیں کئی شہر، تو یہ شہر بسا ہےیہ شہر بھی چھوڑا تو کدھر جاؤ گے لوگو
رات اک اجڑے مکاں پر جا کے جب آواز دیگونج اٹھے بام و در میری صدا کے سامنے
دل کے اجڑے نگر کو کر آباداس ڈگر کو بھی کوئی راہی دے
تنہائی کی دلہن اپنی مانگ سجائے بیٹھی ہےویرانی آباد ہوئی ہے اجڑے ہوئے درختوں میں
نہیں کانٹے بھی کیا اجڑے چمن میںکوئی روکے مجھے میں جا رہا ہوں
ایک دل ہے کہ اجڑ جائے تو بستا ہی نہیںایک بت خانہ ہے اجڑے تو حرم ہوتا ہے
کس نے بسایا تھا اور ان کو کس نے یوں برباد کیااپنے لہو کی بو آتی ہے ان اجڑے بازاروں سے
باغباں کام ہمیں کیا ہے وہ اجڑے کہ رہےجب ہمیں باغ سے نکلے تو نشیمن کیسا
مری ہر بات پس منظر سے کیوں منسوب ہوتی ہےمجھے آواز سی آتی ہے کیوں اجڑے دیاروں سے
بھولی نہیں اجڑے ہوئے گلشن کی بہاریںہاں یاد ہیں وہ دن کہ ہمارا بھی خدا تھا
کس طرح اجڑے سلگتی ہوئی یادوں کے دیےہمدمو دل کے قریب آؤ رکو اور سنو
کون پس منظر میں اجڑے پیکروں کو دیکھتاشہر کی نظریں لباس خوش نما میں کھو گئیں
جب سے مکاں بدل گئیں دونوں پڑوسنیںلگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں
گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھےبہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books