aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ujlat"
حاصل کن ہے یہ جہان خرابیہی ممکن تھا اتنی عجلت میں
ایک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میںوہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی
موسم یاد یوں عجلت میں نہ وارے جائیںہم وہ لمحے ہیں جو فرصت سے گزارے جائیں
آنسو نہیں بنا سو ہم نےعجلت میں قہقہہ بنایا
ایک ہی تیر ہے ترکش میں تو عجلت نہ کروایسے موقعے پہ نشانا بھی غلط لگتا ہے
حسیں ہے شہر تو عجلت میں کیوں گزر جائیںجنون شوق اسے بھی نہال کر جائیں
آج پھر آئینہ دیکھا ہے کئی سال کے بعدکہیں اس بار بھی عجلت تو نہیں کی گئی ہے
کتنی عجلت میں مٹا ڈالا گیاآگ میں سب کچھ جلا ڈالا گیا
ہار دیا ہے عجلت میںخود کو کس آسانی سے
عجلت میں وہ دیکھو کیا کیا چھوڑ گیااپنی باتیں اپنا چہرہ چھوڑ گیا
بس حکم ملا اور نکل آئے وہاں سےچلتے ہوئے عجلت میں ہی سامان لیا ہے
مخرب کار ہوئی جوش میں خود عجلت کارپیچھے ہٹ جائے گی منزل مجھے معلوم نہ تھا
اس نے عجلت میں غلط سل پہ قدم رکھا تھاپیچ کھاتے ہوئے زینوں نے اسے گھیر لیا
کوزہ گر کس کو میسر رہی فرصت تیریکیوں ہمیں چاک سے عجلت میں اتارا تو نے
عجلت کے الاؤ میں کیے فیصلے عابدؔاب سوچ کی برفانی کھڑاؤں پہ کھڑے ہیں
زاد سفر میں رکھے گئے تھے کئی چراغعجلت میں ان سے کام کسی نے نہیں لیا
عجلت میں آسمان سے آگے نکل گیامیں اپنے ہی مکان سے آگے نکل گیا
دل کبھی خواب کے پیچھے کبھی دنیا کی طرفایک نے اجر دیا ایک نے اجرت نہیں دی
شام کو تیرا ہنس کر ملنادن بھر کی اجرت ہوتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books