aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ujlat-e-kaar"
مخرب کار ہوئی جوش میں خود عجلت کارپیچھے ہٹ جائے گی منزل مجھے معلوم نہ تھا
خارؔ الفت کی بات جانے دوزندگی کس کو سازگار آئی
اٹھے نہ بیٹھ کر کبھی کوئے حبیب سےاس در پے کیا گئے کہ اسی در کے ہو گئے
سیا ہے زخم بلبل گل نے خار اور بوئے گلشن سےسوئی تاگا ہمارے چاک دل کا ہے کہاں دیکھیں
اے سالک انتظار حج میں کیا تو ہکا بکا ہےبگولے سا تو کر لے طوف دل پہلو میں مکہ ہے
جا کر فنا کے اس طرف آسودہ میں ہوامیں عالم عدم میں بھی دیکھا مزہ نہ تھا
چمن کا شہر فصل گل میں جب آباد تھا عزلتؔصبا کے رنگ میں گلگشت کر حظ جنوں پایا
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
ہم حسین غزلوں سے پیٹ بھر نہیں سکتےدولت سخن لے کر بے فراغ ہیں یارو
اس بے وفا سے کر کے وفا مر مٹا رضاؔاک قصۂ طویل کا یہ اختصار ہے
کس طرح کر دیا دل نازک کو چور چوراس واقعہ کی خاک ہے پتھر کو اطلاع
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
اے صبا چلتی ہے کیوں اس درجہ اترائی ہوئیاڑ گئی کافور بن بن کر حیا آئی ہوئی
مجھے جب مار ہی ڈالا تو اب دونوں برابر ہیںاڑاؤ خاک صرصر بن کے یا باد صبا بن کر
اسی دن سے مجھے دونوں کی بربادی کا خطرہ تھامکمل ہو چکے تھے جس گھڑی ارض و سما بن کر
چبھیں گے زیرہ ہائے شیشۂ دل دست نازک میںسنبھل کر ہاتھ ڈالا کیجیے میرے گریباں پر
رات آ کر گزر بھی جاتی ہےاک ہماری سحر نہیں ہوتی
جو فقر میں سرور ہے شاہی میں وہ کہاںہم بھی رہے ہیں نشۂ دولت میں چار دن
دیکھ کر میرا دشت تنہائیرنگ روئے بہار اترا ہے
خار و خس و خاشاک تو جانیں ایک تجھی کو خبر نہ ملےاے گل خوبی ہم تو عبث بدنام ہوئے گلزار کے بیچ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books