aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ulajhne"
اس رینگتی حیات کا کب تک اٹھائیں باربیمار اب الجھنے لگے ہیں طبیب سے
دل سے دل نظروں سے نظروں کے الجھنے کا سماںجیسے صحراؤں میں نیند آئی ہو دیوانوں کو
کچھ خبروں سے اتنی وحشت ہوتی ہےہاتھوں سے اخبار الجھنے لگتے ہیں
یہ سب تو دنیا میں ہوتا رہتا ہےہم خود سے بیکار الجھنے لگتے ہیں
عمر بھر اپنے گریباں سے الجھنے والےتو مجھے میرے ہی سائے سے ڈراتا کیا ہے
ہوا شاخوں میں رکنے اور الجھنے کو ہے اس لمحےگزرتے بادلوں میں چاند حائل ہونے والا ہے
بہت غرور ہے دریا کو اپنے ہونے پرجو میری پیاس سے الجھے تو دھجیاں اڑ جائیں
علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتاتم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا
کیا کیا ہوا ہے ہم سے جنوں میں نہ پوچھئےالجھے کبھی زمیں سے کبھی آسماں سے ہم
ہر گھڑی خود سے الجھنا ہے مقدر میرامیں ہی کشتی ہوں مجھی میں ہے سمندر میرا
تجھے مناؤں کہ اپنی انا کی بات سنوںالجھ رہا ہے مرے فیصلوں کا ریشم پھر
کس سے امید کریں کوئی علاج دل کیچارہ گر بھی تو بہت درد کا مارا نکلا
اللہ رے سادگی نہیں اتنی انہیں خبرمیت پہ آ کے پوچھتے ہیں ان کو کیا ہوا
تو بدلتا ہے تو بے ساختہ میری آنکھیںاپنے ہاتھوں کی لکیروں سے الجھ جاتی ہیں
ہم لوگ نہ الجھے ہیں نہ الجھیں گے کسی سےہم کو تو ہمارا ہی گریبان بہت ہے
کوئی سمجھے گا کیا راز گلشنجب تک الجھے نہ کانٹوں سے دامن
اللہ رے اس گل کی کلائی کی نزاکتبل کھا گئی جب بوجھ پڑا رنگ حنا کا
بس ایک موڑ مری زندگی میں آیا تھاپھر اس کے بعد الجھتی گئی کہانی میری
کب تک نجات پائیں گے وہم و یقیں سے ہمالجھے ہوئے ہیں آج بھی دنیا و دیں سے ہم
ایک قتالہ چاہئے ہم کوہم یہ اعلان عام کر رہے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books