aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "umar"
مسافروں سے محبت کی بات کر لیکنمسافروں کی محبت کا اعتبار نہ کر
وقت دو مجھ پر کٹھن گزرے ہیں ساری عمر میںاک ترے آنے سے پہلے اک ترے جانے کے بعد
میں تجھ سے ساتھ بھی تو عمر بھر کا چاہتا تھاسو اب تجھ سے گلا بھی عمر بھر کا ہو گیا ہے
باہر باہر سناٹا ہے اندر اندر شور بہتدل کی گھنی بستی میں یارو آن بسے ہیں چور بہت
یہ کیا پڑی ہے تجھے دل جلوں میں بیٹھنے کییہ عمر تو ہے میاں دوستوں میں بیٹھنے کی
اک عمر سنائیں تو حکایت نہ ہو پوریدو روز میں ہم پر جو یہاں بیت گئی ہے
میں نے چاہا تھا زخم بھر جائیںزخم ہی زخم بھر گئے مجھ میں
ایک ہی بات مجھ میں اچھی ہےاور میں بس وہی نہیں کرتا
اٹھا یہ شور وہیں سے صداؤں کا کیوں کروہ آدمی تو سنا اپنے گھر میں تنہا تھا
چھپ کر نہ رہ سکے گا وہ ہم سے کہ اس کو ہمپہچان لیں گے اس کی کسی اک ادا سے بھی
میں نے تصویر پھینک دی ہے مگرکیل دیوار میں گڑی ہوئی ہے
ایک درویش کو تری خاطرساری بستی سے عشق ہو گیا ہے
ہاتھ جس کو لگا نہیں سکتااس کو آواز تو لگانے دو
یہ جو میں ہوں ذرا سا باقی ہوںوہ جو تم تھے وہ مر گئے مجھ میں
اس نے ناسور کر لیا ہوگازخم کو شاعری بناتے ہوئے
چلے جو دھوپ میں منزل تھی ان کیہمیں تو کھا گیا سایہ شجر کا
میں آئینوں کو دیکھے جا رہا تھااب ان سے بات بھی کرنے لگا ہوں
تیرے قامت سے بھی لپٹی ہے امر بیل کوئیمیری چاہت کو بھی دنیا کی نظر کھا گئی دوست
خود ہی جانے لگے تھے اور خود ہیراستہ روک کر کھڑے ہوئے ہیں
برا سہی میں پہ نیت بری نہیں میریمرے گناہ بھی کار ثواب میں لکھنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books