aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "umr-e-ravaa.n"
اک خلش کو حاصل عمر رواں رہنے دیاجان کر ہم نے انہیں نامہرباں رہنے دیا
کچھ نہیں چاہئے تجھ سے اے مری عمر رواںمرا بچپن مرے جگنو مری گڑیا لا دے
کام جو عمر رواں کا ہے اسے کرنے دےمیری آنکھوں میں سدا تجھ کو حسیں رہنا ہے
وہ بادہ نوش حقیقت ہے اس جہاں میں رواںؔکہ جھوم جائے فلک گر اسے خمار آئے
یا رب مرے گناہ کیا اور احتساب کیاکچھ دی نہیں ہے خضر سی عمر رواں مجھے
اے زلف خم بہ خم تجھے اپنا ہی واسطہہموار ہونے پائے نہ عمر رواں کی راہ
تو نہیں ملتی تو ہم بھی تجھ کو ملنے کے نہیںتفرقہ آپس میں اے عمر رواں اچھا نہیں
باندھ کر عہد وفا کوئی گیا ہے مجھ سےاے مری عمر رواں اور ذرا آہستہ
بادبانوں میں بھری ہے اس کے کیا باد نفسکشتئ عمر رواں کو تاب لنگر کی نہیں
ایک دن دیکھنے کو آ جاتےیہ ہوس عمر بھر نہیں ہوتی
تمام عمر کٹی اس کی جستجو کرتےبڑے دنوں میں یہ طرز کلام آیا ہے
اشک کے ابر رواں میں ڈھونڈھتی ہوں میں تجھےآس کی ان تتلیوں کو بھی ٹھکانا چاہئے
اس دشت پہ احساں نہ کر اے ابر رواں اورجب آگ ہو نم خوردہ تو اٹھتا ہے دھواں اور
غرق ہوتے جہاز دیکھے ہیںسیل وقت رواں سمجھتا ہوں
عکس زلف رواں نہیں جاتادل سے غم کا دھواں نہیں جاتا
آغاز محبت میں عاجزؔ رکتی نہ تھی موج اشک رواںانجام اب ان خشک آنکھوں سے اک اشک نکلنا مشکل ہے
کسی کی محرم آب رواں وہ یاد آئیحباب کے جو برابر کبھی حباب آیا
عمر صیاد کی گزری اسی جاسوسی میںگل کو نامہ نہ کرے مرغ گرفتار رواں
چشمۂ آب رواں ہے جو سراب جاں میںاس کی ہر لہر میں رقصاں ہے ترنم تیرا
آئینے میں اور آب رواں میں تھا ترا عکسشاید کہ مرا دیدۂ تر تیری طرف تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books