aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uqaab"
تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقابیہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
اب زمیں پر قدم نہیں ٹکتےآسماں پر عقاب دیکھا ہے
مرے عقب میں ہے آوازۂ نمو کی گونجہے دشت جاں کا سفر کامیاب اپنی جگہ
یہ کیسا نشہ ہے میں کس عجب خمار میں ہوںتو آ کے جا بھی چکا ہے، میں انتظار میں ہوں
شاخوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہمآندھی سے کوئی کہہ دے کہ اوقات میں رہے
اک عجب حال ہے کہ اب اس کویاد کرنا بھی بے وفائی ہے
سو چاند بھی چمکیں گے تو کیا بات بنے گیتم آئے تو اس رات کی اوقات بنے گی
یاد ماضی عذاب ہے یاربچھین لے مجھ سے حافظہ میرا
عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میںنظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
بڑے عذاب میں ہوں مجھ کو جان بھی ہے عزیزستم کو دیکھ کے چپ بھی رہا نہیں جاتا
عجب تیری ہے اے محبوب صورتنظر سے گر گئے سب خوب صورت
نہ منزلوں کو نہ ہم رہ گزر کو دیکھتے ہیںعجب سفر ہے کہ بس ہم سفر کو دیکھتے ہیں
عجب چراغ ہوں دن رات جلتا رہتا ہوںمیں تھک گیا ہوں ہوا سے کہو بجھائے مجھے
اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہےجاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی
آئے کچھ ابر کچھ شراب آئےاس کے بعد آئے جو عذاب آئے
لڑکیوں کے دکھ عجب ہوتے ہیں سکھ اس سے عجیبہنس رہی ہیں اور کاجل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دیبڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں
عجیب ہوتے ہیں آداب رخصت محفلکہ وہ بھی اٹھ کے گیا جس کا گھر نہ تھا کوئی
دل بھی توڑا تو سلیقے سے نہ توڑا تم نےبے وفائی کے بھی آداب ہوا کرتے ہیں
عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاںگلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books