aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uryaanii"
خوش لباسی ہے بڑی چیز مگر کیا کیجےکام اس پل ہے ترے جسم کی عریانی سے
آنچ آتی ہے ترے جسم کی عریانی سےپیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی
اک زمانے تک بدن بے خواب بے آداب تھےپھر اچانک اپنی عریانی کا اندازہ ہوا
کئی لوگوں نے پھلتے پھولتے پیڑوں سے جانا ہےمگر میں نے تجھے سبزے کی عریانی سے پہچانا
آنکھ جھک جاتی ہے جب بند قبا کھلتے ہیںتجھ میں اٹھتے ہوئے خورشید کی عریانی ہے
خوش لباسی ہے بڑی چیز مگر کیا کیجئےکام اس پل ہے ترے جسم کی عریانی سے
جو چھپا لیتا ہے دیوار کی عریانی کودوستو ایسا کلنڈر نہیں پھینکا جاتا
خون کی چادر مبارک با حیا تلوار کومیان سے باہر نکل کر بھی نہ عریانی ہوئی
تن کی عریانی سے بڑھ کر نہیں دنیا میں لباسیہ وہ جامہ ہے کہ جس کا نہیں الٹا سیدھا
میں بدن کو درد کے ملبوس پہناتا رہاروح تک پھیلی ہوئی ملتی ہے عریانی مجھے
بے لباسی مری توقیر کا باعث ٹھہریبول بالا ہے بہت شہر میں عریانی کا
آئینہ چپکے سے منظر وہ چرا لیتا ہےتو سجاتا ہے بدن جب کبھی عریانی سے
زمانہ اپنی عریانی پہ خوں روئے گا کب تکہمیں دیکھو کہ اپنے آپ کو اوڑھے ہوئے ہیں
تحیر ہے بلا کا یہ پریشانی نہیں جاتیکہ تن ڈھکنے پہ بھی جسموں کی عریانی نہیں جاتی
کیا بڑا عیب ہے اس جامۂ عریانی میںچاک کرنے کو کبھی اس میں گریباں نہ ہوا
اتنی تعظیم ہوئی شہر میں عریانی کیرات آنکھوں نے بھی جی بھر کے بدن خوانی کی
نواح جاں میں باہم ایک حیرانی بنانے میںبظاہر دو بدن لگتے ہیں عریانی بنانے میں
آخر اک روز اترنی ہے لبادوں کی طرحتن ملبوس! یہ پہنی ہوئی عریانی بھی
نہ ہے اب خاک افشانی نہ حیرانی نہ عریانیجنوں گر آ گیا تو لے کے سب سامان آوے گا
اگر عریانیٔ مجنوں پہ آتا رحم لیلیٰ کوبنا دیتی قبا وہ چاک کر کے پردہ محمل کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books