aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "utaarnaa"
یادوں کی ریل اور کہیں جا رہی تھی پھرزنجیر کھینچ کر ہی اترنا پڑا مجھے
کون ڈوبے گا کسے پار اترنا ہے ظفرؔفیصلہ وقت کے دریا میں اتر کر ہوگا
ساتھیو اب مجھے رستے میں اترنا ہوگاڈوبتی ناؤ بچانے کا نہیں حل کوئی اور
جب اپنی سر زمین نے مجھ کو نہ دی پناہانجان وادیوں میں اترنا پڑا مجھے
پار دریائے محبت سے اترنا ہے محالتم لگاؤ گے کنارے تو کنارے ہوں گے
میں زندگی کو لیے پھر رہا ہوں کب سے وقارؔیہ بوجھ اب مرے سر سے اترنا چاہتا ہے
کسی کے دل میں اترنا ہے کار لا حاصلکہ ساری دھوپ تو ہے آفتاب سے باہر
تمہارے حسن کا صدقہ اترنا لازمی ہےسو یوں کرو کسی بچے کو ماتھا چومنے دو
گھٹائیں کھل کے برسیں تھیں چڑھے تھے دل کے دریا بھیچڑھے دریاؤں کا اک دن اترنا بھی ضروری تھا
گمنامیوں کے بیچ اترنا نہیں مجھےمحمودؔ جسم مرنا ہے مرنا نہیں مجھے
تم آ گئے ہو، تو کچھ چاندنی سی باتیں ہوںزمیں پہ چاند کہاں روز روز اترتا ہے
تمام رات نہایا تھا شہر بارش میںوہ رنگ اتر ہی گئے جو اترنے والے تھے
سورما جس کے کناروں سے پلٹ آتے ہیںمیں نے کشتی کو اتارا ہے اسی پانی میں
دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئیجیسے احساں اتارتا ہے کوئی
اک ملاقات کا جادو کہ اترتا ہی نہیںتری خوشبو مری چادر سے نہیں جاتی ہے
بوجھ اٹھانا شوق کہاں ہے مجبوری کا سودا ہےرہتے رہتے اسٹیشن پر لوگ قلی ہو جاتے ہیں
میری آنکھوں میں اترنے والےڈوب جانا تری عادت تو نہیں
رگوں میں زہر خاموشی اترنے سے ذرا پہلےبہت تڑپی کوئی آواز مرنے سے ذرا پہلے
دریا پار اترنے والے یہ بھی جان نہیں پائےکسے کنارے پر لے ڈوبا پار اتر جانے کا غم
میری نقلیں اتارنے لگا ہےآئینے کا بتاؤ کیا کیا جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books