aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uthne"
اب سوچتے ہیں لائیں گے تجھ سا کہاں سے ہماٹھنے کو اٹھ تو آئے ترے آستاں سے ہم
رند مسجد میں گئے تو انگلیاں اٹھنے لگیںکھل اٹھے میکش کبھی زاہد جو ان میں آ گئے
کناروں سے مجھے اے ناخداؤ دور ہی رکھووہاں لے کر چلو طوفاں جہاں سے اٹھنے والا ہے
ہوئی ہیں دیر و حرم میں یہ سازشیں کیسیدھواں سا اٹھنے لگا شہر کے مکانوں سے
اٹھنے کو تو اٹھا ہوں محفل سے تری لیکناب دل کو یہ دھڑکا ہے جاؤں تو کدھر جاؤں
انگلیاں اٹھنے لگی ہیں بزم میںیوں مری جانب نہ دیکھا کیجیے
کہتے ہیں کہ اٹھنے کو ہے اب رسم محبتاور اس کے سوا کوئی تماشا بھی نہیں ہے
ملنے کو ہے خموشئ اہل جنوں کی داداٹھنے کو ہے زمیں سے دھواں دیکھتے رہو
ہم اس کوچے میں اٹھنے کے لیے بیٹھے ہیں مدت سےمگر کچھ کچھ سہارا ہے ابھی بے دست و پائی کا
چائے کی برکت سے خالی ہیںدیر میں اکثر اٹھنے والے
شب ڈھلی اٹھنے لگے ہوٹل سے لوگچائے کا یہ دور اس کے نام پر
دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سےچہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
اتنے گھنے بادل کے پیچھےکتنا تنہا ہوگا چاند
شام تک صبح کی نظروں سے اتر جاتے ہیںاتنے سمجھوتوں پہ جیتے ہیں کہ مر جاتے ہیں
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سےاس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
کون سی بات ہے تم میں ایسیاتنے اچھے کیوں لگتے ہو
اتنے حجابوں پر تو یہ عالم ہے حسن کاکیا حال ہو جو دیکھ لیں پردہ اٹھا کے ہم
ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرےکس سے کرتے جو کوئی عشق دوبارا کرتے
مری خواہش ہے کہ آنگن میں نہ دیوار اٹھےمرے بھائی مرے حصے کی زمیں تو رکھ لے
آنکھیں جو اٹھائے تو محبت کا گماں ہونظروں کو جھکائے تو شکایت سی لگے ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books