aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "utho"
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیےکہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیاوحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
پھر دیار ہند کو آباد کرنے کے لئےجھوم کر اٹھو وطن آزاد کرنے کے لئے
اٹھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دوکاخ امرا کے در و دیوار ہلا دو
ابھی تو آئے ہو جلدی کہاں ہے جانے کیاٹھو نہ پہلو سے ٹھہرو ذرا کدھر کو چلے
اٹھو کہ جشن خزاں ہم منائیں جی بھر کےبہار آئے گلستاں میں کب خدا جانے
اٹھو عزمؔ اس آتش شوق کو سرد ہونے سے روکواگر رک نہ پائے تو کوشش یہ کرنا دھواں کھو نہ جائے
مہیا سب ہے اب اسباب ہولیاٹھو یارو بھرو رنگوں سے جھولی
بہت خواب غفلت میں دن چڑھ گیااٹھو سونے والو پھر آئے گی رات
کوئی تو آئے سنائے نوید تازہ مجھےاٹھو کہ حشر سے پہلے حساب ہونے لگا
عشق نازک مزاج ہے بے حدعقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سےاس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
اتنے حجابوں پر تو یہ عالم ہے حسن کاکیا حال ہو جو دیکھ لیں پردہ اٹھا کے ہم
جب یار نے اٹھا کر زلفوں کے بال باندھےتب میں نے اپنے دل میں لاکھوں خیال باندھے
اٹھ کر تو آ گئے ہیں تری بزم سے مگرکچھ دل ہی جانتا ہے کہ کس دل سے آئے ہیں
انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھدیکھا جو مجھ کو چھوڑ دئیے مسکرا کے ہاتھ
نقشہ اٹھا کے کوئی نیا شہر ڈھونڈیئےاس شہر میں تو سب سے ملاقات ہو گئی
غضب ہے وہ ضدی بڑے ہو گئےمیں لیٹا تو اٹھ کے کھڑے ہو گئے
مری خواہش ہے کہ آنگن میں نہ دیوار اٹھےمرے بھائی مرے حصے کی زمیں تو رکھ لے
رونے والوں نے اٹھا رکھا تھا گھر سر پر مگرعمر بھر کا جاگنے والا پڑا سوتا رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books