aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "utre.n"
ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیںعمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں
ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیںوہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں
کبھی تو آسماں سے چاند اترے جام ہو جائےتمہارے نام کی اک خوبصورت شام ہو جائے
آگہی کرب وفا صبر تمنا احساسمیرے ہی سینے میں اترے ہیں یہ خنجر سارے
ہمیشہ آگ کے دریا میں عشق کیوں اترےکبھی تو حسن کو غرق عذاب ہونا تھا
اک دندناتی ریل سی عمریں گزر گئیںدو پٹریوں کے بیچ وہی فاصلے رہے
مسیح و خضر کی عمریں نثار ہوں اس پروہ ایک لمحہ جو یاروں کے درمیاں گزرے
ساحل پہ لوگ یوں ہی کھڑے دیکھتے رہےدریا میں ہم جو اترے تو دریا اتر گیا
گزرے ہزار بادل پلکوں کے سائے سائےاترے ہزار سورج اک شہ نشین دل پر
ہم ان کی آس پہ عمریں گزار دیتے ہیںوہ معجزے جو کبھی رونما نہیں ہوتے
وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے مسافروں کو اٹھا دیا تھاانہیں درختوں پہ اگلے موسم جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے
دلوں کو تیرے تبسم کی یاد یوں آئیکہ جگمگا اٹھیں جس طرح مندروں میں چراغ
ایک دن صبح جو اٹھیں تو یہ دنیا ہی نہ ہوہے مدار اب کسی ایسی ہی خوش امکانی پر
دالان میں سبزہ ہے نہ تالاب میں پانیکیوں کوئی پرندہ مری دیوار پہ اترے
مجھے رہنے کو وہ ملا ہے گھر کہ جو آفتوں کی ہے رہ گزرتمہیں خاکساروں کی کیا خبر کبھی نیچے اترے ہو بام سے
اترے تھے میدان میں سب کچھ ٹھیک کریں گےسب کچھ الٹا سیدھا کر کے بیٹھ گئے ہیں
خدا معلوم کس آواز کے پیاسے پرندےوہ دیکھو خامشی کی جھیل میں اترے پرندے
ڈھلی جو شام تو مجھ میں سمٹ گیا جیسےقرار پانے سمندر میں آفتاب اترے
گھٹتی بڑھتی رہی پرچھائیں مری خود مجھ سےلاکھ چاہا کہ مرے قد کے برابر اترے
استعارے زمین سے جائیںاک غزل آسمان سے اترے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books