aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uvais"
عشق کی تمنا تھی عشق کی تمنا ہےعشق ہی کی راہوں میں مستیوں کا میلہ ہے
شاید کسی کی یاد کا موسم پھر آ گیاپہلو میں دل کی طرح دھڑکنے لگی ہے شام
کچھ درد کے مارے ہیں کچھ ناز کے ہیں پالےکچھ لوگ ہیں ہم جیسے کچھ لوگ ہیں تم جیسے
بہتی نہیں ہے مرد کی آنکھوں سے جوئے اشکلیکن ہمیں بتاؤ کہ ہم کس لئے ہنسیں
یہ صحن گلستاں نہیں مقتل ہے رفیقو!ہر شاخ ہے تلوار یہاں، جاگتے رہنا
ان مکانوں میں بھی انسان ہی رہتے ہوں گےرونقیں جن میں نہیں آپ کی محفل کی سی
سب مستیوں میں پھینکو نہ پتھر ادھر ادھردیوانو! اس دیار میں شیشے کے گھر بھی ہیں
پیوند کی طرح نظر آتا ہے بد نماپختہ مکان کچے گھروں کے ہجوم میں
ایسا نہ ہو یہ رات کوئی حشر اٹھا دےاٹھتا ہے ستاروں سے دھواں جاگتے رہنا
ہم شاعر حیات ہیں ہم شاعر حیات!دوراںؔ وہ سرخ رنگ کا پرچم تو دو ہمیں
وہ لہو پی کر بڑے انداز سے کہتا ہے یہغم کا ہر طوفان اس کے گھر کے باہر آئے گا
بے داروں کی دنیا کبھی لٹتی نہیں دوراںؔاک شمع لئے تم بھی یہاں جاگتے رہنا
یہ زیست کہ ہے پھول سی مٹ جائے بلا سےگلچیں سے مگر بر سر پیکار ہی رہئے
گریز پا ہے نیا راستہ کدھر جائیںچلو کہ لوٹ کے ہم اپنے اپنے گھر جائیں
موت برحق ہے ایک دن لیکننیند راتوں کو خوب آتی ہے
تنہائی ملی مجھ کو ضرورت سے زیادہپڑھتی ہیں کتابیں مجھے وحشت سے زیادہ
جو مانگ رہے ہو وہ مرے بس میں نہیں ہےدرخواست تمہاری ہے ضرورت سے زیادہ
گھر کے سب دروازے کیوں دیوار ہوئے ہیںگھر سے باہر دنیا ساری چیخ رہی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books