aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vaada-e-fardaa"
یقین وعدۂ فردا ہمیں باور نہیں آتازباں سے لاکھ کہئے آپ کے تیور نہیں کہتے
اس طرح خوش ہوں کسی کے وعدۂ فردا پہ میںدر حقیقت جیسے مجھ کو اعتبار آ ہی گیا
اب وعدۂ فردا میں کشش کچھ نہیں باقیدہرائی ہوئی بات گزرتی ہے گراں اور
اپنا دشمن ہو اگر کچھ ہے شعورانتظار وعدۂ فردا نہ کر
گر انتظار کٹھن ہے تو جب تلک اے دلکسی کے وعدۂ فردا کی گفتگو ہی سہی
پورا کریں گے ہولی میں کیا وعدۂ وصالجن کو ابھی بسنت کی اے دل خبر نہیں
اسے بھی یاد رکھنا بادبانی ساعتوں میںوہ سیارہ کنار صبح فردا آ ملے گا
عقوبت ہائے فردا سے ڈراتا کیا ہے اے واعظیہ دنیا رفتہ رفتہ خود جہنم ہوتی جاتی ہے
ظلمتیں وحشت فردا سے نڈھالڈھونڈھتی پھرتی ہیں گھر خوابوں کا
اس سے اندیشۂ فردا کی جوئیں جھڑتی ہیںسر کھجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
کسی کے وعدۂ صبر آزما کی خیر کہ ہماب اعتبار کی حد سے گزرتے جاتے ہیں
ورائے فرہ فرہنگ دیکھو رنگ سخنابوالکلام نہیں میں ابوالمعانی ہوں
یاد ماضی غم امروز امید فرداکتنے سائے مرے ہم راہ چلا کرتے ہیں
وعدۂ بادۂ اطہر کا بھروسہ کب تکچل کے بھٹی پہ پئیں جرعۂ عرفاں کیسا
جو کہتا ہے وہ کرتا ہے برعکس اس کے کامہم کو یقیں ہے وعدۂ نا استوار کا
یہ بھی اک رات کٹ ہی جائے گیصبح فردا کی منتظر ہے نگاہ
غم امروز کا گلہ کیوں ہوحسن فردا مری نگاہ میں ہے
امید ہے ہمیں فردا ہو یا پس فرداضرور ہوئے گی صحبت وہ یار باقی ہے
پھر بیٹھے بیٹھے وعدۂ وصل اس نے کر لیاپھر اٹھ کھڑا ہوا وہی روگ انتظار کا
غم موجود غلط اور غم فردا باطلراحت اک خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books