aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vaada-e-naa-mo'tabar"
جو کہتا ہے وہ کرتا ہے برعکس اس کے کامہم کو یقیں ہے وعدۂ نا استوار کا
وعدۂ وصل نہ ہوتا تو ہم ایسے بھی نہ تھےکہ ہمیں ہجر میں مرنا نہ گوارا ہوتا
نہ تم آئے نہ چین آیا نہ موت آئی شب وعدہدل مضطر تھا میں تھا اور تھیں بے تابیاں میری
اپنا دشمن ہو اگر کچھ ہے شعورانتظار وعدۂ فردا نہ کر
مجھے ہے اعتبار وعدہ لیکنتمہیں خود اعتبار آئے نہ آئے
کیا ہے آنے کا وعدہ تو اس نےمرے پروردگار آئے نہ آئے
ظلمت و نور میں کچھ بھی نہ محبت کو ملاآج تک ایک دھندلکے کا سماں ہے کہ جو تھا
بھرا ہے شیشۂ دل کو نئی محبت سےخدا کا گھر تھا جہاں واں شراب خانہ ہوا
ہوا چلی تو کوئی نقش معتبر نہ بچاکوئی دیا کوئی بادل کوئی شجر نہ بچا
جسے نا خواب کہتے ہیں اسی کو خواب کہتے ہیںتمیز خیر و شر میں نکتۂ صد معتبر کیا ہے
ہمیں بھی عافیت جاں کا ہے خیال بہتہمیں بھی حلقۂ نا معتبر میں رکھا جائے
غم ہستی بھلا کب معتبر ہومحبت میں نہ جب تک آنکھ تر ہو
میں حکایت دل بے نوا میں اشارت غم جاوداںمیں وہ حرف آخر معتبر جو لکھا گیا نہ پڑھا گیا
شکست وعدہ کی محفل عجیب تھی تیریمرا نہ ہونا تھا برپا ترے نہ آنے میں
وعدہ کیا تھا پھر بھی نہ آئے مزار پرہم نے تو جان دی تھی اسی اعتبار پر
یہ ماجرائے محبت سمجھ میں آ نہ سکاوہ ہاتھ آئے تو میں ہاتھ انہیں لگا نہ سکا
کوئی اشارہ دلاسا نہ کوئی وعدہ مگرجب آئی شام ترا انتظار کرنے لگے
بے پردہ سوئے وادی مجنوں گزر نہ کرہر ذرہ کے نقاب میں دل بیقرار ہے
ہر اک قیاس حقیقت سے دور تر نکلاکتاب کا نہ کوئی درس معتبر نکلا
نہ آیا کر کے وعدہ وصل کا اقرار تھا کیا تھاکسی کے بس میں تھا مجبور تھا لاچار تھا کیا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books