aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vaada-e-ulfat"
پورا کریں گے ہولی میں کیا وعدۂ وصالجن کو ابھی بسنت کی اے دل خبر نہیں
گر آپ پہلے رشتۂ الفت نہ توڑتےمر مٹ کے ہم بھی خیر نبھاتے کسی طرح
وعدۂ بادۂ اطہر کا بھروسہ کب تکچل کے بھٹی پہ پئیں جرعۂ عرفاں کیسا
کسے فرصت کہ فرض خدمت الفت بجا لائےنہ تم بیکار بیٹھے ہو نہ ہم بیکار بیٹھے ہیں
روداد غم الفت ان سے ہم کیا کہتے کیوں کر کہتےاک حرف نہ نکلا ہونٹوں سے اور آنکھ میں آنسو آ بھی گئے
بعد ترک الفت بھی یوں تو ہم جئے لیکنوقت بے طرح بیتا عمر بے سبب گزری
راز غم الفت کو یہ دنیا نہ سمجھ لےآنسو مرے دامن میں تمہارے بھی ملے ہیں
اپنا دشمن ہو اگر کچھ ہے شعورانتظار وعدۂ فردا نہ کر
کسی کے وعدۂ صبر آزما کی خیر کہ ہماب اعتبار کی حد سے گزرتے جاتے ہیں
ہے اب اس معمورہ میں قحط غم الفت اسدؔہم نے یہ مانا کہ دلی میں رہیں کھاویں گے کیا
اشک غم الفت میں اک راز نہانی ہےپی جاؤ تو امرت ہے بہہ جائے تو پانی ہے
یہ مانا شیشۂ دل رونق بازار الفت ہےمگر جب ٹوٹ جاتا ہے تو قیمت اور ہوتی ہے
سراپا رہن عشق و نا گزیر الفت ہستیعبادت برق کی کرتا ہوں اور افسوس حاصل کا
اگر کار الفت کو مشکل سمجھ لوںتو کیا ترک الفت میں آسانیاں ہیں
جو کہتا ہے وہ کرتا ہے برعکس اس کے کامہم کو یقیں ہے وعدۂ نا استوار کا
یقین وعدۂ فردا ہمیں باور نہیں آتازباں سے لاکھ کہئے آپ کے تیور نہیں کہتے
دن گزارا تھا بڑی مشکل سےپھر ترا وعدۂ شب یاد آیا
نقش الفت مٹ گیا تو داغ لفت ہیں بہتشکر کر اے دل کہ تیرے گھر کی دولت گھر میں ہے
وعدۂ وصل گر کسی سے نہیںآپ کیوں بے قرار پھرتے ہیں
کوئی کس طرح راز الفت چھپائےنگاہیں ملیں اور قدم ڈگمگائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books