aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vaarne"
عشق نے غالبؔ نکما کر دیاورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
تم زمانے کی راہ سے آئےورنہ سیدھا تھا راستہ دل کا
آواز دے کے دیکھ لو شاید وہ مل ہی جائےورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے
جان لیوا تھیں خواہشیں ورنہوصل سے انتظار اچھا تھا
میں مے کدے کی راہ سے ہو کر نکل گیاورنہ سفر حیات کا کافی طویل تھا
تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئیورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی
غم حیات نے آوارہ کر دیا ورنہتھی آرزو کہ ترے در پہ صبح و شام کریں
تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئےورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا
کچے مکان جتنے تھے بارش میں بہہ گئےورنہ جو میرا دکھ تھا وہ دکھ عمر بھر کا تھا
یہ تو اک رسم جہاں ہے جو ادا ہوتی ہےورنہ سورج کی کہاں سالگرہ ہوتی ہے
بچا لیا مجھے طوفاں کی موج نے ورنہکنارے والے سفینہ مرا ڈبو دیتے
غم زمانہ نے مجبور کر دیا ورنہیہ آرزو تھی کہ بس تیری آرزو کرتے
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیںورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے
جتنا دیکھو اسے تھکتی نہیں آنکھیں ورنہختم ہو جاتا ہے ہر حسن کہانی کی طرح
کچھ ہے کہ جو گھر دے نہیں پاتا ہے کسی کوورنہ کوئی ایسے تو سفر میں نہیں رہتا
تحریر سے ورنہ مری کیا ہو نہیں سکتااک تو ہے جو لفظوں میں ادا ہو نہیں سکتا
ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوںورنہ کیا بات کر نہیں آتی
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتےورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے
سیفؔ انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہےورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں
اک ترا ہجر دائمی ہے مجھےورنہ ہر چیز عارضی ہے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books