aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vafaa-e-vaada-o-paimaa.n"
یقین وعدۂ فردا ہمیں باور نہیں آتازباں سے لاکھ کہئے آپ کے تیور نہیں کہتے
وعدۂ بادۂ اطہر کا بھروسہ کب تکچل کے بھٹی پہ پئیں جرعۂ عرفاں کیسا
اہل وفا سے ترک تعلق کر لو پر اک بات کہیںکل تم ان کو یاد کرو گے کل تم انہیں پکارو گے
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
پورا کریں گے ہولی میں کیا وعدۂ وصالجن کو ابھی بسنت کی اے دل خبر نہیں
اس بے وفا سے کر کے وفا مر مٹا رضاؔاک قصۂ طویل کا یہ اختصار ہے
اک لفظ یاد تھا مجھے ترک وفا مگربھولا ہوا ہوں ٹھوکریں کھانے کے بعد بھی
اپنا دشمن ہو اگر کچھ ہے شعورانتظار وعدۂ فردا نہ کر
کسی کے وعدۂ صبر آزما کی خیر کہ ہماب اعتبار کی حد سے گزرتے جاتے ہیں
شور دریائے وفا عشرت ساحل کے قریبرک گئے اپنے قدم آئے جو منزل کے قریب
بھولنے والے کو شاید یاد وعدہ آ گیامجھ کو دیکھا مسکرایا خود بہ خود شرما گیا
مجھے ہے اعتبار وعدہ لیکنتمہیں خود اعتبار آئے نہ آئے
آتا ہے تو آ وعدہ فراموش وگرنہہر روز کا یہ لیت و لعل جائے تو اچھا
وعدۂ وصل گر کسی سے نہیںآپ کیوں بے قرار پھرتے ہیں
پھر بیٹھے بیٹھے وعدۂ وصل اس نے کر لیاپھر اٹھ کھڑا ہوا وہی روگ انتظار کا
اب وعدۂ فردا میں کشش کچھ نہیں باقیدہرائی ہوئی بات گزرتی ہے گراں اور
وائے ناکامی تب آیا ساقیٔ پیماں شکنجب ہماری عمر کا لبریز ساغر ہو گیا
شکست وعدہ کی محفل عجیب تھی تیریمرا نہ ہونا تھا برپا ترے نہ آنے میں
خیال وعدہ ترا بسکہ شب نظر میں رہاتمام رات مرا جی صدائے در میں رہا
اس طرح خوش ہوں کسی کے وعدۂ فردا پہ میںدر حقیقت جیسے مجھ کو اعتبار آ ہی گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books