aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vahiid"
گل غنچے آفتاب شفق چاند کہکشاںایسی کوئی بھی چیز نہیں جس میں تو نہ ہو
مانگنے والوں کو کیا عزت و رسوائی سےدینے والوں کی امیری کا بھرم کھلتا ہے
رنگ درکار تھے ہم کو تری خاموشی کےایک آواز کی تصویر بنانی تھی ہمیں
کچھ کہہ کے اس نے پھر مجھے دیوانہ کر دیااتنی سی بات تھی جسے افسانہ کر دیا
ہزاروں سال سفر کر کے پھر وہیں پہنچےبہت زمانہ ہوا تھا ہمیں زمیں سے چلے
جو سننا چاہو تو بول اٹھیں گے اندھیرے بھینہ سننا چاہو تو دل کی صدا سنائی نہ دے
کسی کو بے سبب شہرت نہیں ملتی ہے اے واحدؔانہیں کے نام ہیں دنیا میں جن کے کام اچھے ہیں
اب بھی آ جاتے تو رہ جاتی ہماری زندگیبعد مرنے کے اگر خط کا جواب آیا تو کیا
آزاد تو برسوں سے ہیں ارباب گلستاںآئی نہ مگر طاقت پرواز ابھی تک
ہم آج راہ تمنا میں جی کو ہار آئےنہ درد و غم کا بھروسا رہا نہ دنیا کا
یہ جو ہم لوگ ہیں احساس میں جلتے ہوئے لوگہم زمیں زاد نہ ہوتے تو ستارے ہوتے
تو غزل بن کے اتر بات مکمل ہو جائےمنتظر دل کی مناجات مکمل ہو جائے
مجھ سے زیادہ کون تماشہ دیکھ سکے گاگاندھی جی کے تینوں بندر میرے اندر
عشق جیسے کہیں چھونے سے بھی لگ جاتا ہوکون بیٹھے گا بھلا آپ کے بیمار کے ساتھ
دلوں میں زخم ہونٹوں پر تبسماسی کا نام تو زندہ دلی ہے
ہے شام اودھ گیسوئے دلدار کا پرتواور صبح بنارس ہے رخ یار کا پرتو
بعد تکلیف کے راحت ہے یقینی واحدؔرات کا آنا ہی پیغام سحر ہوتا ہے
وہ اور ہیں کناروں پہ پاتے ہیں جو سکوںہم کو قرار ملتا ہے طوفاں کی گود میں
دیکھنے والے تجھے دیکھتے ہوں گے لیکندیکھنے والوں کو حیرت بھی تو ہوتی ہوگی
بھاگ چلوں یادوں کے زنداں سے اکثر سوچا لیکنجب بھی قصد کیا تو دیکھا اونچی ہے دیوار بہت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books