aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vahm"
نہ ابتدا کی خبر ہے نہ انتہا معلومرہا یہ وہم کہ ہم ہیں سو وہ بھی کیا معلوم
اس وہم سے کہ نیند میں آئے نہ کچھ خللاحباب زیر خاک سلا کر چلے گئے
کیا جانے اسے وہم ہے کیا میری طرف سےجو خواب میں بھی رات کو تنہا نہیں آتا
درد ہو تو دوا بھی ممکن ہےوہم کی کیا دوا کرے کوئی
کب تک نجات پائیں گے وہم و یقیں سے ہمالجھے ہوئے ہیں آج بھی دنیا و دیں سے ہم
کچھ تعلق بھی نہیں رسم جہاں سے آگےاس سے رشتہ بھی رہا وہم و گماں سے آگے
اس وہم میں وہ داغؔ کو مرنے نہیں دیتےمعشوق نہ مل جائے کہیں زیر زمیں اور
لوگ بے مہر نہ ہوتے ہوں گےوہم سا دل کو ہوا تھا شاید
میں وہم ہوں کہ حقیقت یہ حال دیکھنے کوگرفت ہوتا ہوں اپنا وصال دیکھنے کو
رکا ہوں کس کے وہم میں مرے گمان میں نہیںچراغ جل رہا ہے اور کوئی مکان میں نہیں
ہم جور پرستوں پہ گماں ترک وفا کایہ وہم کہیں تم کو گنہ گار نہ کر دے
تو صرف میری ہے اس کا غرور ہے مجھ کواگر یہ وہم میرا ہے تو کوئی بات نہیں
وہم یہ تجھ کو عجب ہے اے جمال کم نماجیسے سب کچھ ہو مگر تو دید کے قابل نہ ہو
نظر نہ آئے تو سو وہم دل میں آتے ہیںوہ ایک شخص جو اکثر دکھائی دیتا ہے
بچا لیا تری خوشبو کے فرق نے ورنہمیں تیرے وہم میں تجھ سے لپٹنے والا تھا
کیوں نہ اے شخص تجھے ہاتھ لگا کر دیکھوںتو مرے وہم سے بڑھ کر بھی تو ہو سکتا ہے
تھا مجھے وہم و گماں کی وہ فقط میری ہےاور اس نے بھی بھرم میرا بنائے رکھا
چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھایہ سانحہ مرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
کبھی خود کو چھو کر نہیں دیکھتا ہوںخدا جانے کس وہم میں مبتلا ہوں
کوئی دستک نہ کوئی آہٹ تھیمدتوں وہم کے شکار تھے ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books