aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vaisaa"
عورت کو سمجھتا تھا جو مردوں کا کھلونااس شخص کو داماد بھی ویسا ہی ملا ہے
خموشی میری معنی خیز تھی اے آرزو کتنیکہ جس نے جیسا چاہا ویسا افسانہ بنا ڈالا
جیسا موڈ ہو ویسا منظر ہوتا ہےموسم تو انسان کے اندر ہوتا ہے
اس سے یہی کہتا ہوں واجب احترام عشق ہےاندر سے یہ خواہش ہے وہ جیسا کہے ویسا کروں
جو بھر بھی جائیں دل کے زخم دل ویسا نہیں رہتاکچھ ایسے چاک ہوتے ہیں جو جڑ کر بھی نہیں سلتے
یہ کریں اور وہ کریں ایسا کریں ویسا کریںزندگی دو دن کی ہے دو دن میں ہم کیا کیا کریں
خود کو ہجوم دہر میں کھونا پڑا مجھےجیسے تھے لوگ ویسا ہی ہونا پڑا مجھے
موم کے پتلے تھے ہم اور گرم ہاتھوں میں رہےجس نے جو چاہا ہمیں ویسا بنا کر لے گیا
پاگل وحشی تنہا تنہا اجڑا اجڑا دکھتا ہوںکتنے آئینے بدلے ہیں میں ویسے کا ویسا ہوں
وہ تو ایسا بھی ہے ویسا بھی ہے کیسا ہے مگر؟کیا غضب ہے کوئی اس شوخ کے جیسا بھی نہیں
میری مٹی سے بہت خوش ہیں مرے کوزہ گرویسا بن جاتا ہوں میں جیسا بناتے ہیں مجھے
ویسا ہی خراب شخص ہوں میںجیسا کوئی چھوڑ کر گیا تھا
یہ بھی تری شکست نہیں ہے تو اور کیاجیسا تو چاہتا تھا میں ویسا نہیں بنا
حادثوں سے کھیلنے کے باوجودآج بھی ویسا ہوں کل جیسا تھا میں
کیا زمانہ ہے یہ کیا لوگ ہیں کیا دنیا ہےجیسا چاہے کوئی ویسا نہیں رہنے دیتے
ہم کتابوں میں جسے پاتے ہیں حارثؔآدمی ویسا کوئی ملتا کہاں ہے
نہ جانے کیوں زمانہ ہنس رہا ہے مری حالت پرجنوں میں جیسا ہونا چاہیئے ویسا گریباں ہے
آپ حق گوئی کی جو چاہیں سزا دیں مجھ کوآپ خود جیسے ہیں ویسا ہی کہا ہے میں نے
جیسی نگاہ تھی تری ویسا فسوں ہواجو کچھ ترے خیال میں تھا جوں کا توں ہوا
مجھ کو ویسا خدا ملا بالکلمیں نے عارفؔ کیا گماں جیسا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books