aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vaj.h-e-indimaal"
کسی کے ہاتھ ہی راضی نہ تھے رفو کے لئےوگرنہ زخم حد اندمال تک آئے
حال دل لکھتے نہ لوگوں کی زباں میں پڑتےوجہ انگشت نمائی یہ قلم ہے ہم کو
نہ چارہ گر کے لئے مجھ میں کوئی وصف حیاتنہ وجہ ماتم مرگ آہ نوحہ گر کے لئے
وہ شے کہاں ہے پنہاں اے موج آب حیواںجو وجۂ سر خوشی تھی برسوں کی تشنگی میں
سنا اقبال عصیاں خلوتوں میں وجہ بخشش ہےکلیساؤں میں یہ طرز عبادت عام ہے ساقی
دعا ہی وجہ کرامات تھوڑی ہوتی ہےغضب کی دھوپ میں برسات تھوڑی ہوتی ہے
بلندیوں پر ذرا تکبر سے دور رہناوگرنہ یہ ہی بنے گا وجہ زوال لڑکی
اس کا ہونا بھی بھری بزم میں ہے وجہ سکوںکچھ نہ بولے بھی تو وہ میرا طرف دار لگے
عشق وجہ زندگی بھی دشمن جانی بھی ہےیہ ندی پایاب بھی ہے اور طوفانی بھی ہے
خدا اور ناخدا مل کر ڈبو دیں یہ تو ممکن ہےمیری وجہ تباہی صرف طوفاں ہو نہیں سکتا
وجہ سکوں نہ بن سکیں حسن کی دل نوازیاںبڑھ گئیں اور الجھنیں تم نے جو مسکرا دیا
نگاہیں پھیرنے والے یہ نظریں اٹھ ہی جاتی ہیںکبھی بیگانگی وجہ شناسائی بھی ہوتی ہے
دل خوش جو نہیں رہتا تو اس کا بھی سبب ہےموجود کوئی وجہ مسرت نہیں ہوتی
عجیب وجہ ملاقات تھی مری اس سےکہ وہ بھی میری طرح شہر میں اکیلا تھا
نہ دنیا باعث غفلت نہ عقبیٰ وجہ ہشیاریرہے جو تجھ سے غافل ہم اسے غافل سمجھتے ہیں
نقطۂ انجماد کو پہنچاموسم ہجر درد تنہائی
ساری دنیا سے بے نیازی ہےواہ اے مست ناز کیا کہنا
خرد ڈھونڈھتی رہ گئی وجہ غممزا غم کا درد آشنا لے گیا
آپ کو مرنا ہے تو پہلے سے نوٹس دیجیےیعنی جرم انتقال ناگہاں مت کیجیے
ناصح یہ وعظ و پند ہے بے کار جائے گاہم سے بھی بادہ کش ہیں کہیں پارسا ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books