aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "varat"
وہی فراق کی باتیں وہی حکایت وصلنئی کتاب کا ایک اک ورق پرانا تھا
ورق ورق تجھے تحریر کرتا رہتا ہوںمیں زندگی تری تشہیر کرتا رہتا ہوں
ذرا سی چائے گری اور داغ داغ ورقیہ زندگی ہے کہ اخبار کا تراشا ہے
کانٹے تو خیر کانٹے ہیں اس کا گلہ ہی کیاپھولوں کی واردات سے گھبرا کے پی گیا
عمر بھر لکھتے رہے پھر بھی ورق سادہ رہاجانے کیا لفظ تھے جو ہم سے نہ تحریر ہوئے
وہ جو پہلا تھا اپنا عشق وہیآخری واردات تھی دل کی
کتاب کھول کے دیکھوں تو آنکھ روتی ہےورق ورق ترا چہرا دکھائی دیتا ہے
مسکرانا کبھی نہ راس آیاہر ہنسی ایک واردات بنی
الٹ رہی تھیں ہوائیں ورق ورق اس کالکھی گئی تھی جو مٹی پہ وہ کتاب تھا وہ
تیری یاد کا ہر منظر پس منظر لکھتا رہتا ہوںدل کو ورق بناتا ہوں اور شب بھر لکھتا رہتا ہوں
بہت ضخیم کتابوں سے چن کے لایا ہوںانہیں پڑھو ورق انتخاب ہیں مرے دوست
رکھ دی ہے اس نے کھول کے خود جسم کی کتابسادہ ورق پہ لے کوئی منظر اتار دے
شاعری تو واردات قلب کی روداد ہےقافیہ پیمائی کو میں شاعری کیسے کہوں
اس نے آنچل سے نکالی مری گم گشتہ بیاضاور چپکے سے محبت کا ورق موڑ دیا
اجازت ہو تو تیرا نام لکھ لوںمرے دل کا ورق سادہ ہے اب تک
اترا تھا جس پہ باب حیا کا ورق ورقبستر کے ایک ایک شکن کی شریک تھی
اتارا دل کے ورق پر تو کتنا پچھتایاوہ انتساب جو پہلے بس اک کتاب پہ تھا
اک لمحۂ فراق پہ وارا گیا مجھےکیسی حسین شام میں مارا گیا مجھے
یوں تو کئی کتابیں پڑھیں ذہن میں مگرمحفوظ ایک سادہ ورق دیر تک رہا
ہر سال کی آخری شاموں میں دو چار ورق اڑ جاتے ہیںاب اور نہ بکھرے رشتوں کی بوسیدہ کتاب تو اچھا ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books