aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yaar-e-chaara-saaz"
منت چارہ ساز کون کرےدرد جب جاں نواز ہو جائے
سکون اضطراب غم پہ چارہ ساز تو خوش ہیںدل بیتاب کی لیکن قضا معلوم ہوتی ہے
چار جھونکے جب چلے ٹھنڈے چمن یاد آ گیاسرد آہیں جب کسی نے لیں وطن یاد آ گیا
لے چلا پھر مجھے دل یار دل آزار کے پاساب کے چھوڑ آؤں گا ظالم کو ستم گار کے پاس
مثال چرخ رہا آسماں سر گرداںپر آج تک نہ کھلا یہ کہ جستجو کیا ہے
صد یاد یاد جونؔ وہ ہنگام دل کہ جبہم ایک گام کے نہ تھے پر ہفت خواں کے تھے
اہل ایماں سوزؔ کو کہتے ہیں کافر ہو گیاآہ یا رب راز دل ان پر بھی ظاہر ہو گیا
یاد آئی نہ کبھی بے سر و سامانی میںدیکھ کر گھر کو غریب الوطنی یاد آئی
آج تک یاد ہے کیفیت جاں تیرے حضورسر سے پا تک وہ مرا دست دعا ہو جانا
یہ تو سچ ہے کہ ہم تجھے پا نہ سکے تری یاد بھی جی سے بھلا نہ سکےترا داغ ہے دل میں چراغ صفت ترے نام کی زیب گلو کفنی
اب قربت و صحبت یار کہاں لب و عارض و زلف و کنار کہاںاب اپنا بھی میرؔ سا عالم ہے ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا
کچھ کہنا چاہتے تھے کہ خاموش ہو گئےدستار یاد آ گئی سر یاد آ گیا
چار دن کی بہار ہے سارییہ تکبر ہے یار جانی ہیچ
کیوں جوانی کی مجھے یاد آئیمیں نے اک خواب سا دیکھا کیا تھا
یاد مژگاں میں مری آنکھ لگی جاتی ہےلوگ سچ کہتے ہیں سولی پہ بھی نیند آتی ہے
مانوس ہو چلا تھا تسلی سے حال دلپھر تو نے یاد آ کے بدستور کر دیا
مجھ سے جو میری زہرہ ملتی نہیں ہے اب تکاے پیر چرخ سب یہ بد ذاتیاں ہیں تیری
یاد ماضی غم امروز امید فرداکتنے سائے مرے ہم راہ چلا کرتے ہیں
جو تیری زلف کے سائے میں چند دن گزرےوہ غم کی دھوپ میں یاد آئے سائباں کی طرح
اس سے بچھڑتے وقت میں رویا تھا خوب سایہ بات یاد آئی تو پہروں ہنسا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books