aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yaaram"
میری قسمت میں غم گر اتنا تھادل بھی یارب کئی دیے ہوتے
یاد ماضی عذاب ہے یاربچھین لے مجھ سے حافظہ میرا
انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیںیہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیں
یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے مری باتدے اور دل ان کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور
یارب تری رحمت سے مایوس نہیں فانیؔلیکن تری رحمت کی تاخیر کو کیا کہیے
جو دل نے کہی لب پہ کہاں آئی ہے دیکھواب محفل یاراں میں بھی تنہائی ہے دیکھو
کسی سے پھر میں کیا امید رکھوںمری امید تو یا رب تو ہی ہے
ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا ربہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا
کیوں نہ فردوس میں دوزخ کو ملا لیں یا ربسیر کے واسطے تھوڑی سی جگہ اور سہی
وصل ہوتا ہے جن کو دنیا میںیا رب ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں
تنہائی سے آتی نہیں دن رات مجھے نیندیارب مرا ہم خواب و ہم آغوش کہاں ہے
خود اپنے سے ملنے کا تو یارا نہ تھا مجھ میںمیں بھیڑ میں گم ہو گئی تنہائی کے ڈر سے
سمجھ رہے ہیں مگر بولنے کا یارا نہیںجو ہم سے مل کے بچھڑ جائے وہ ہمارا نہیں
یارب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیےلوح جہاں پہ حرف مکرر نہیں ہوں میں
صبر اے دل کہ یہ حالت نہیں دیکھی جاتیٹھہر اے درد کہ اب ضبط کا یارا نہ رہا
رات آ جائے تو پھر تجھ کو پکاروں یاربمیری آواز اجالے میں بکھر جاتی ہے
دست پر خوں کو کف دست نگاراں سمجھےقتل گہہ تھی جسے ہم محفل یاراں سمجھے
یارب غم ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتاجو ہاتھ جگر پر ہے وہ دست دعا ہوتا
یہ میری تمنا ہے پیاسوں کے میں کام آؤںیا رب مری مٹی کو پیمانہ بنا دینا
زمیں سے اٹھی ہے یا چرخ پر سے اتری ہےیہ آگ عشق کی یارب کدھر سے اتری ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books