aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yaas"
چند کلیاں نشاط کی چن کر مدتوں محو یاس رہتا ہوںتیرا ملنا خوشی کی بات سہی تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
غم ہے نہ اب خوشی ہے نہ امید ہے نہ یاسسب سے نجات پائے زمانے گزر گئے
کر رہا تھا غم جہاں کا حسابآج تم یاد بے حساب آئے
اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلودھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے
ہے انتہائے یاس بھی اک ابتدائے شوقپھر آ گئے وہیں پہ چلے تھے جہاں سے ہم
بیٹھا ہوا ہوں لگ کے دریچہ سے محو یاسیہ شام آج میرے برابر اداس ہے
امید کا یہ رنگ ہے ہجوم رنج و یاس میںکہ جس طرح کوئی حسیں ہو ماتمی لباس میں
بھری جو حسرت و یاس اپنی گفتگو میں ہےخدا ہی جانے کہ بندہ کس آرزو میں ہے
ذرا سی بات پر صید غبار یاس ہوناہمیں برباد کر دے گا بہت حساس ہونا
فضائے دل پہ کہیں چھا نہ جائے یاس کا رنگکہاں ہو تم کہ بدلنے لگا ہے گھاس کا رنگ
پردۂ ہجر وہی ہستئ موہوم تھی یاسؔسچ ہے پہلے نہیں معلوم تھا یہ راز مجھے
مجھے دل کی خطا پر یاسؔ شرمانا نہیں آتاپرایا جرم اپنے نام لکھوانا نہیں آتا
تم مرے ارادوں کے ڈولتے ستاروں کویاس کے خلاؤں میں راستہ دکھاتے ہو
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیںاور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہےتو یاس کے موسم میں بھی امید کا فن سیکھ
نگاہ یاس مری کام کر گئی اپنارلا کے اٹھے تھے وہ مسکرا کے بیٹھ گئے
امید و یاس کی رت آتی جاتی رہتی ہےمگر یقین کا موسم نہیں بدلتا ہے
لطف و ستم وفا جفا یاس و امید قرب و بعدعشق کی عمر کٹ گئی چند توہمات میں
دور سے دیکھنے کا یاسؔ گنہ گار ہوں میںآشنا تک نہ ہوئے لب کبھی پیمانے سے
ہجوم یاس سے گھبرا گیا ہوںمجھے اے زندگی دیوانہ کر دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books