aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yaasir"
تم اس کے پاس ہو جس کو تمہاری چاہ نہ تھیکہاں پہ پیاس تھی دریا کہاں بنایا گیا
تمہارے خط میں نظر آئی اتنی خاموشیکہ مجھ کو رکھنے پڑے اپنے کان کاغذ پر
رہتی ہے ساتھ ساتھ کوئی خوش گوار یادتجھ سے بچھڑ کے تیری رفاقت گئی نہیں
عشق جیسے کہیں چھونے سے بھی لگ جاتا ہوکون بیٹھے گا بھلا آپ کے بیمار کے ساتھ
میں ترے حسن کا شیدائی نہیں ہو سکتاروز بٹتی ہوئی خیرات سے ڈر لگتا ہے
اس کو ہنستا دیکھ کے پھول تھے حیرت میںوہ ہنستی تھی پھولوں کی حیرانی پر
رہزنوں کے ہاتھ سارا انتظام آیا تو کیاپھر وفا کے مجرموں میں میرا نام آیا تو کیا
مری راکھ میں تھیں کہیں کہیں میرے ایک خواب کی کرچیاںمیرے جسم و جاں میں چھپا ہوا تری قربتوں کا خیال تھا
ہاں یہ ممکن ہے مگر اتنا ضروری بھی نہیںجو کوئی پیار میں ہارا وہی فن کار ہوا
لگتا ہے زندہ رہنے کی حسرت گئی نہیںمر کے بھی سانس لینے کی عادت گئی نہیں
رزق جیسا ہے مقدر میں لکھا ہوتا ہےفن کسی شخص کی جاگیر نہیں ہو سکتا
جیسی نگاہ تھی تری ویسا فسوں ہواجو کچھ ترے خیال میں تھا جوں کا توں ہوا
بھول جانا تھا جسے ثبت ہے دل پر میرےیاد رکھنا تھا جسے اس کو بھلا بیٹھا ہوں
کس کے بدن کی نرمیاں ہاتھوں کو گدگدا گئیںدشت فراق یار کو پہلوئے یار کر دیا
مجھ کو مرنے نہ دیا شعر اتارے مجھ پرعشق نے بس یہ مرے ساتھ رعایت کی تھی
خود اپنی شکل دیکھے ایک مدت ہو گئی مجھ کواٹھا لیتا ہے پتھر ٹوٹے آئینے نہیں دیتا
زمانے کے دربار میں دست بستہ ہوا ہےیہ دل اس پہ مائل مگر رفتہ رفتہ ہوا ہے
پلٹ کے آئے نہ آئے کوئی سنے نہ سنےصدا کا کام فضاؤں میں گونجتے تک ہے
یہی بہت ہے کسی طرح سے بھرم ہی رہ جائے پیش دنیااگر میسر نہیں ہے بادہ خیال بادہ بھی کم نہیں ہے
آباد بستیاں تھیں فصیلوں کے سائے میںآپس میں بستیوں کو ملاتا ہوا حصار
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books