aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yahaa.n"
یہاں لباس کی قیمت ہے آدمی کی نہیںمجھے گلاس بڑے دے شراب کم کر دے
اس گلی نے یہ سن کے صبر کیاجانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں
آرزو ہے کہ تو یہاں آئےاور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں
اسی لئے تو یہاں اب بھی اجنبی ہوں میںتمام لوگ فرشتے ہیں آدمی ہوں میں
کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگامیرا دروازہ ہواؤں نے ہلایا ہوگا
یہاں کسی کو بھی کچھ حسب آرزو نہ ملاکسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملا
ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا نہ وہ دنیایہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی
میں آخر کون سا موسم تمہارے نام کر دیتایہاں ہر ایک موسم کو گزر جانے کی جلدی تھی
تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھااس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا
ہر شخص دوڑتا ہے یہاں بھیڑ کی طرفپھر یہ بھی چاہتا ہے اسے راستا ملے
شرافتوں کی یہاں کوئی اہمیت ہی نہیںکسی کا کچھ نہ بگاڑو تو کون ڈرتا ہے
کسے اپنا بنائیں کوئی اس قابل نہیں ملتایہاں پتھر بہت ملتے ہیں لیکن دل نہیں ملتا
شہر کا تبدیل ہونا شاد رہنا اور اداسرونقیں جتنی یہاں ہیں عورتوں کے دم سے ہیں
زباں ہماری نہ سمجھا یہاں کوئی مجروحؔہم اجنبی کی طرح اپنے ہی وطن میں رہے
یہاں کسی کو کوئی راستہ نہیں دیتامجھے گرا کے اگر تم سنبھل سکو تو چلو
ہم نہیں تھے تو کیا کمی تھی یہاںہم نہ ہوں گے تو کیا کمی ہوگی
یہ ایک پیڑ ہے آ اس سے مل کے رو لیں ہمیہاں سے تیرے مرے راستے بدلتے ہیں
کچل کچل کے نہ فٹ پاتھ کو چلو اتنایہاں پہ رات کو مزدور خواب دیکھتے ہیں
مل کر تپاک سے نہ ہمیں کیجیے اداسخاطر نہ کیجیے کبھی ہم بھی یہاں کے تھے
میں آ کر دشمنوں میں بس گیا ہوںیہاں ہمدرد ہیں دو چار میرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books