aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yahii.n"
حسیں تیری آنکھیں حسیں تیرے آنسویہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے
دولت دنیا نہیں جانے کی ہرگز تیرے ساتھبعد تیرے سب یہیں اے بے خبر بٹ جائے گی
بانیؔ ذرا سنبھل کے محبت کا موڑ کاٹاک حادثہ بھی تاک میں ہوگا یہیں کہیں
وطن کی ریت ذرا ایڑیاں رگڑنے دےمجھے یقیں ہے کہ پانی یہیں سے نکلے گا
میں چاہتا ہوں یہیں سارے فیصلے ہو جائیںکہ اس کے بعد یہ دنیا کہاں سے لاؤں گا میں
برسوں ہوئے تم کہیں نہیں ہوآج ایسا لگا یہیں کہیں ہو
یہ محل یہ مال و دولت سب یہیں رہ جائیں گےہاتھ آئے گی فقط دو گز زمیں مرنے کے بعد
گناہ گار کے دل سے نہ بچ کے چل زاہدیہیں کہیں تری جنت بھی پائی جاتی ہے
ہنسی مذاق کی باتیں یہیں پہ ختم ہوئیںاب اس کے بعد کہانی رلانے والی ہے
وصل ہو جائے یہیں حشر میں کیا رکھا ہےآج کی بات کو کیوں کل پہ اٹھا رکھا ہے
موقوف ہے کیوں حشر پہ انصاف ہماراقصہ جو یہاں کا ہے تو پھر طے بھی یہیں ہو
پلٹ کر پھر یہیں آ جائیں گے ہموہ دیکھے تو ہمیں آزاد کر کے
اب آگے اس میں تمہارا بھی نام آئے گاجو حکم ہو تو یہیں چھوڑ دوں فسانے کو
جس سر کو غرور آج ہے یاں تاجوری کاکل اس پہ یہیں شور ہے پھر نوحہ گری کا
رہ جائے گی یہ ساری کہانی یہیں دھریاک روز جب میں اپنے فسانے میں جاؤں گا
دل پر بھی آؤ ایک نظر ڈالتے چلیںشاید چھپے ہوئے ہوں یہیں دن بہار کے
یہ قدم قدم بلائیں یہ سواد کوئے جاناںوہ یہیں سے لوٹ جائے جسے زندگی ہو پیاری
یہیں تک لائی ہے یہ زندگی بھر کی مسافتلب دریا ہوں میں اور وہ پس دریا کھلا ہے
بکھر کے پھول فضاؤں میں باس چھوڑ گیاتمام رنگ یہیں آس پاس چھوڑ گیا
لکیر کھینچ کے بیٹھی ہے تشنگی مریبس ایک ضد ہے کہ دریا یہیں پہ آئے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books