aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zaKHm-e-ishq"
یہ زخم عشق ہے کوشش کرو ہرا ہی رہےکسک تو جا نہ سکے گی اگر یہ بھر بھی گیا
اے مقلد بو الہوس ہم سے نہ کر دعوائے عشقداغ لالہ کی طرح رکھتے ہیں مادر زاد ہم
عشقؔ روشن تھا وہاں دیدۂ آہو سے چراغمیں جو یک رات گیا قیس کے کاشانے میں
وہ عاشقی کے کھیت میں ثابت قدم ہواجو کوئی زخم عشق لیا دل کی ڈھال پر
ناسور کی صفت ہے نہ ہوگا کبھو وہ بندجراح زخم عشق کوں آ کر سیا تو کیا
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
تو جو تلوار سے نہلائے لہو میں مجھ کوغسل صحت ہوا بھی عشق کی بیماری سے
یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہےکہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
کھاویں گے ٹانکے زخم سر و رو پر اے طبیبپر زخم دل تو ہم سے سلایا نہ جائے گا
زخم نگاہ زخم ہنر زخم دل کے بعداک اور زخم تجھ سے بچھڑ کر ملا مجھے
پھٹ جاتے ہیں زخم دل بے تاب کے انگورساقی ترے ہاتھوں سے جو ساغر نہیں ملتا
زخم شمشیر نگہ حیف کہ اچھا نہ ہواکرنے کو اس کی دوا ڈاکٹر انگریز آیا
نمک پاش زخم جگر اب تو آ جامرا دل بہت بے مزہ ہو رہا ہے
ہر بزم کیوں نمائش زخم ہنر بنےہر بھید اپنے دوستوں کے درمیاں نہ کھول
جو پا لیا تجھے میں خود کو ڈھونڈنے نکلاتمہارے قرب نے بھی زخم نارسائی دیا
میں زخم در بدری کھا کے لوٹ آؤں جبمرے جلے ہوئے سینے پہ ہات رکھ دینا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books