aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zaad-e-rah"
نہ چھیڑ اے شیخ ہم یوں ہی بھلے چل راہ لگ اپنیتجھے تو بیویاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں
چالیس جام پی کے دیا ایک جام مےساقی نے خوب راہ نکالی زکوٰۃ کی
میں سنگ رہ ہوں تو ٹھوکر کی زد پہ آؤں گاتم آئینہ ہو تو پھر ٹوٹنا ضروری ہے
خالی ہاتھ نکل گھر سےزاد سفر ہشیاری رکھ
صحرائے انتظار میں رہنا ہے عمر بھرزاد سفر میں صرف کفن چاہئے مجھے
زاد سفر میں رکھے گئے تھے کئی چراغعجلت میں ان سے کام کسی نے نہیں لیا
جانے کیا کیا اور ہوں راہ طلب میں مشکلیںساتھ رکھنا ہے کبھی زاد سفر مت بھولنا
وقت رخصت تری آنکھوں کا وہ جھک سا جانااک مسافر کے لیے زاد سفر ہے اے دوست
تھوڑی تھوڑی راہ میں پی لیں گے گر کم ہے تو کیادور ہے مے خانہ یہ زاد سفر شیشہ میں ہے
ملے جو وقت تو اے رہرو رہ اکسیرحقیر خاک سے بھی ساز باز کرتا جا
میں ایک شمع سر رہ گزار ہوں اجملؔنہ جانے کس لئے مجھ کو بجھانا چاہتا ہے
کیا دید کے قابل ترے کوچے کی زمیں ہےہر گام ہے نقش قدم رہ گزری آنکھ
میرے تلووں کے لہو سے ہوگی روشن ہر جہترہروان راہ منزل ہوں گے ششدر دیکھنا
عبث الزام مت دو مشکلات راہ کو راہیؔتمہارے ہی ارادے میں کمی معلوم ہوتی ہے
گزر جا عقل سے آگے کہ یہ نورچراغ راہ ہے منزل نہیں ہے!
شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کیشکر ہے زندگی تباہ نہ کی
سختیٔ راہ کھینچیے منزل کے شوق میںآرام کی تلاش میں ایذا اٹھائیے
چاہا تھا ٹھوکروں میں گزر جائے زندگیلوگوں نے سنگ راہ سمجھ کر ہٹا دیا
زندگی ٹوٹ کے بکھری ہے سر راہ ابھیحادثہ کہیے اسے یا کہ تماشا کہیے
اور کچھ دیر لب پہ آہ رہےاور کچھ ان سے رسم و راہ رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books