aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zadan"
مژگاں زدن سے کم ہے زمان نماز عشقہو جاوے فوت وقت ہی جب تک وضو کریں
بارے دنیا میں رہو غم زدہ یا شاد رہوایسا کچھ کر کے چلو یاں کہ بہت یاد رہو
ترے جمال کی تصویر کھینچ دوں لیکنزباں میں آنکھ نہیں آنکھ میں زبان نہیں
ہم غم زدہ ہیں لائیں کہاں سے خوشی کے گیتدیں گے وہی جو پائیں گے اس زندگی سے ہم
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
کون دل کی زباں سمجھتا ہےدل مگر یہ کہاں سمجھتا ہے
نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دوکہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوںکاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے
بولتے کیوں نہیں مرے حق میںآبلے پڑ گئے زبان میں کیا
ہمارے آگے ترا جب کسو نے نام لیادل ستم زدہ کو ہم نے تھام تھام لیا
حال دل کیوں کر کریں اپنا بیاں اچھی طرحروبرو ان کے نہیں چلتی زباں اچھی طرح
اپنی زباں سے کچھ نہ کہیں گے چپ ہی رہیں گے عاشق لوگتم سے تو اتنا ہو سکتا ہے پوچھو حال بیچاروں کا
مری زبان کے موسم بدلتے رہتے ہیںمیں آدمی ہوں مرا اعتبار مت کرنا
جادو ہے یا طلسم تمہاری زبان میںتم جھوٹ کہہ رہے تھے مجھے اعتبار تھا
زباں خاموش مگر نظروں میں اجالا دیکھااس کا اظہار محبت بھی نرالا دیکھا
زباں ہماری نہ سمجھا یہاں کوئی مجروحؔہم اجنبی کی طرح اپنے ہی وطن میں رہے
وہ جو پیاسا لگتا تھا سیلاب زدہ تھاپانی پانی کہتے کہتے ڈوب گیا ہے
ہوتی نہیں قبول دعا ترک عشق کیدل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں
گفتگو ریختے میں ہم سے نہ کریہ ہماری زبان ہے پیارے
مل گئے تھے ایک بار اس کے جو میرے لب سے لبعمر بھر ہونٹوں پہ اپنے میں زباں پھیرا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books