aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zakhm-e-khandaa.n"
بناتے ہیں ہزاروں زخم خنداں خنجر غم سےدل ناشاد کو ہم اس طرح پر شاد کرتے ہیں
کھاویں گے ٹانکے زخم سر و رو پر اے طبیبپر زخم دل تو ہم سے سلایا نہ جائے گا
زخم نگاہ زخم ہنر زخم دل کے بعداک اور زخم تجھ سے بچھڑ کر ملا مجھے
تجھ سے مل کے بھی تیرا انتظار رہتا ہےصبح روئے خنداں سے شام زلف برہم تک
پھٹ جاتے ہیں زخم دل بے تاب کے انگورساقی ترے ہاتھوں سے جو ساغر نہیں ملتا
زخم شمشیر نگہ حیف کہ اچھا نہ ہواکرنے کو اس کی دوا ڈاکٹر انگریز آیا
نمک پاش زخم جگر اب تو آ جامرا دل بہت بے مزہ ہو رہا ہے
ہر بزم کیوں نمائش زخم ہنر بنےہر بھید اپنے دوستوں کے درمیاں نہ کھول
جو پا لیا تجھے میں خود کو ڈھونڈنے نکلاتمہارے قرب نے بھی زخم نارسائی دیا
میں زخم در بدری کھا کے لوٹ آؤں جبمرے جلے ہوئے سینے پہ ہات رکھ دینا
تھا مست باندھنے میں وہ تمہید زخم دلسینہ کے اک شگاف پہ انگلی دھرے ہوئے
عنایت کی کرم کی لطف کی آخر کوئی حد ہےکوئی کرتا رہے گا چارۂ زخم جگر کب تک
لگائیں تاک کے اس مست نے جو تلواریںدہان زخم بدن سے بھی آئے بوئے شراب
ہمارے زخم تمنا پرانے ہو گئے ہیںکہ اس گلی میں گئے اب زمانے ہو گئے ہیں
پھر کئی زخم دل مہک اٹھےپھر کسی بے وفا کی یاد آئی
دکھانا پڑے گا مجھے زخم دلاگر تیر اس کا خطا ہو گیا
یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھےکہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے
ملامتوں سے جنوں میں نہ کچھ کمی آئیجراحتوں سے بڑھی زخم دل کی رعنائی
ہو عمر دراز زخم دل کیجس سے در دل کو باز پایا
تجھے معلوم ہے ان پھیپھڑوں میں زخم آئے ہیںتری یادوں کی اک ننھی سی چنگاری بچانے میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books